
واٹس ایپ کے آئی او ایس (iOS) یوزرس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ گزشتہ مہینے یہ بات کہی گئی تھی کہ واٹس ایپ پرانے آئی او ایس ورزن اور آئی فون ماڈلس کے لیے سپورٹ بند کرنے والا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ 5 مئی 2025 سے ایپ آئی او ایس 15.1 سے پہلے والے ورزنس پر کام نہیں کرے گا۔ کمپنی نے یہ فیصلہ واٹس ایپ بزنس اور نارمل واٹس ایپ کے لیے کیا تھا۔ کمپنی اپنی سروسز کو آئی او ایس کی تازہ ٹکنالوجی کے ساتھ آپٹیمائز کرنے کے لیے پرانے ورزنس کے لیے سپورٹ بند کر دیتی ہے۔
اس درمیان WABetaInfo کی رپورٹ آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ فلائٹ ایپ پر موجود تازہ واٹس ایپ بِیٹا فار 25.2.10.72 iOS میں مئی سے پہلے ہی آئی او ایس کے پرانے ورزن اور پرانے آئی فون ماڈلس کے لیے سپورٹ کو ڈسکنٹینیو کر دیا ہے۔
Published: undefined
ڈبلیو اے بیٹا انفو نے 'ایکس' پوسٹ میں اس کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔ اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آئی او ایس 15.1 سے پرانے ورزن پر کام کرنے والے ڈیوائس پر تازہ بیٹا ورزن انسٹال نہیں ہو رہا ہے۔ اس کے لیے آئی او ایس 15.1 یا اس سے اوپر کے ورزن کی ضرورت ہے۔ اس اسکرین شاٹ سے اب یہ کنفرم ہو گیا ہے کہ پرانے آئی او ایس یا آئی فون استعمال کرنے والے یوزر نئے بیٹا ورزن کو اب استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ بیٹا بلڈ ایکسپائر ڈیٹ کے ساتھ آتے ہیں۔ ایسے میں جن کے فون میں پرانا بیٹا ورزن ہے، وہ بھی اسے صرف ایک مہینے اور استعمال کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
ایک مہینے بعد پرانے بیٹا ورزن کے ایکسپائر ہونے کے بعد یوزرس کے پاس ایپ اسٹور موجود ورزن کو انسٹال کرنے کے علاوہ اور کوئی متبادل نہیں بچے گا۔ اسٹیبل ورزن بیٹا ورزن کے مقابلے زیادہ وقت تک دستیاب رہتا ہے۔ پہلے شیئر کیے گئے اِن-ایپ الرٹ کے مطابق واٹس ایپ کا ایپ اسٹور ورزن مئی 2025 میں ایکسپائر ہو جائے گا۔ اسے ہی آئی او ایس ورزن 15٫1 سے پہلے والے ڈیوائس کے لیے سپورٹ کا آفیشیل اینڈ مانا جائے گا۔ اس کے بعد آؤٹ ڈیٹڈ آئی او ایس ورزن استعمال کرنے والے یوزر واٹس ایپ چیٹنگ نہیں کر سکیں گے۔
Published: undefined
واٹس ایپ کے اس فیصلے سے اس کے استعمال کنندگان پر اثر پڑ رہا ہے یا نہیں، یہ اپنے آئی او ایس ورزن کو چیک کرکے پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو سیٹنگس میں دیے گئے جنرل آپشن میں جاکر سافٹ ویئر ورزن پر ٹیپ کرنا ہوگا۔ اگر آپ کے فون میں آئی او ایس 14 یا اس سے پرانا ورزن ہے تو آپ کو اَپ گریڈ کی ضرورت پڑے گی۔ اگر آپ کا فون اَپڈیٹ انسٹال نہیں کرتا ہے تو ایسے میں آپ کو لیٹیسٹ او ایس والے نئے آئی فون کی ضرورت پڑے گی۔
واضح ہو کہ 5 مئی 2025 سے واٹس ایپ آئی او ایس ورزن 15.1 سے پہلے کے ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا۔ اس فہرست میں شامل ڈیوائسز کا نام آئی فون 5 ایس، آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined