قومی خبریں

انگریزی زمانہ کے ’ملک سے غداری‘ قانون کی آج آزادی کے 75 سال بعد کیا ضرورت! سپریم کورٹ کا مرکز سے سوال

چیف جسٹ این وی رمنا نے کہا کہ حکومت پرانے قوانین کو قانون کی کتابوں سے نکال رہی ہے تو اس قانون کو ختم کرنے پر غور کیوں نہیں کیا گیا؟

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک سے غداری کی تعزیرات ہند کی دفعہ 124-اے کو چیلنج کرنے والی تازہ عرضی پر سماعت کے دوران جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے اہم سوال کیا۔ عدالت عظمیٰ نے پوچھا کہ آج ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے بعد بھی ’غداری‘ سے متعلق قانون کی کیا ضرورت ہے؟

Published: undefined

چیف جسٹس این سی رمنا نے کہا کہ ملک سے غداری کے قانون کا استعمال برطانوی راج میں آزادی کی تحریک کو دبانے اور اختلافات کی آواز کو خاموش کرانے کے لئے ہوتا تھا۔ مہاتما گاندھی اور بال گنگا دھر تلک پر بھی اسی دفعہ کا اطلاق کیا گیا تھا، کیا حکومت آزادی کے 75 سال بعد بھی اس قانون کو برقرار رکھنا چاہتی ہے؟ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس قانون کے تحت سزا بھی بہت کم ہوتی ہے اور ان معاملات میں افسران کا احتساب بھی نہیں کیا جاتا۔

Published: undefined

چیف جسٹس نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 66-اے کو ہی دیکھیں، اسے منسوخ کیے جانے کے بعد بھی ہزاروں مقدمہ اسی دفعہ کے تحت درج کر لئے گئے۔ ہماری تشویش قانون کے غلط استعمال کی ہے۔ چیف جسٹ این وی رمنا نے کہا کہ حکومت پرانے قوانین کو قانون کی کتابوں سے نکال رہی ہے تو اس قانون کو ختم کرنے پر غور کیوں نہیں کیا گیا؟

Published: undefined

سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ ’غداری‘ کے اس قانون کی موزونیت کا جائزہ لے گا۔ معاملہ میں مرکزی حکومت کو نوٹس دیا گیا ہے اور دیگر عرضیوں کے ساتھ ہی اس عرضی پر سماعت کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ غداری کا قانون اداروں کے کام کاج کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ غداری کے قانون کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے سابق فوجی افسر نے عرضی داخل کی ہے اور سپریم کورٹ اس پر سماعت کے لئے تیار ہے۔ عرضی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ قانون اظہار رائے کی آزادی پر خوفناک اثر ڈالتا ہے اور بنیادی حق پر غیر ضروری قدغن لگاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined