قومی خبریں

’مغربی بنگال ایس آئی آر کے لیے تیار نہیں‘، ممتا حکومت نے الیکشن کمیشن سے 2 سال کا وقت طلب کیا

کچھ دنوں قبل مغربی بنگال چیف الیکٹورل افسر نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ بنگال ایس آئی آر کے لیے تیار ہے، لیکن اب بنگال حکومت نے اس خط کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی /  تصویر: آئی اے این ایس

 

بہار میں ووٹرس کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری ہو چکی ہے۔ اس میں طرح طرح کی خامیاں سامنے بھی آنے لگی ہیں اور اپوزیشن پارٹیاں اس کے خلاف زور و شور سے آواز اٹھا رہی ہیں۔ اس درمیان مغربی بنگال میں بھی جلد ایس آئی آر کا عمل شروع کیے جانے کی خبریں گرم ہیں۔ حالانکہ ریاستی حکومت اس کے حق میں دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے حوالے سے سامنے آ رہی کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنگال حکومت نے جمعہ کو ریاستی چیف الیکٹورل افسر کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ ابھی ایس آئی آر کرانا مناسب نہیں ہے۔ اس خط میں بنگال کے چیف سکریٹری منوج پَنت نے کہا کہ جلد بازی میں ریاستی ووٹرس کی خصوصی گہری نظرثانی نہیں کرائی جا سکتی۔ اس کے لیے کم از کم 2 سال درکار ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ریاست کے چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ بنگال ایس آئی آر کے لیے تیار ہے، لیکن اب بنگال حکومت نے اس خط کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ چیف سکریٹری نے آناً فاناً کمیشن کے سی ای او دفتر کو ایک خط بھیج کر ریاست کی حالت واضح کی۔ انھوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ ابھی وقت نہیں آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سکریٹری پَنت کے ذریعہ بھیجے گئے خط میں ناراضگی بھی ظاہر کی گئی ہے۔ اس خط میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ سی ای او دفتر نے ریاست سے مشورہ کیے بغیر کمیشن کو خط کیوں بھیجا؟

Published: undefined

اس درمیان ترنمول کانگریس کے ترجمان اروپ چکرورتی نے ایس آئی آر پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایس آئی آر کے ساتھ ایک تماشہ چل رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’راہل گاندھی نے جانکاری جمع کر ووٹ چوری کا انکشاف کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو پہلے انھیں جواب دینا چاہیے۔‘‘ ایس آئی آر معاملے پر الیکشن کمیشن اور اپوزیشن پارٹیوں کا ٹکراؤ بڑھتا جا رہا ہے اور یہ ٹکراؤ بہار میں ایس آئی آر کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے کچھ وقت بعد ہی شروع ہو گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined