دہلی کا موسم / آئی اے این ایس
راجدھانی دہلی میں موسم کا مزاج بدلنے والا ہے۔ دراصل بدھ کو دن بھر جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے اور کئی مقامات پر ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے تین دنوں تک بادلوں کی آمد و رفت لگی رہ سکتی ہے۔ بارش سے درجہ حرارت میں بھی کچھ کمی ہونے کا امکان ہے۔ جمعرات کو بھی صبح میں ہلکے بادل نظر آ سکتے ہیں۔ جمعہ کو ہلکی بارش کے دوران 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس دوران درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی امید ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 21 سے 24 فروری کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سیلسیس کے قریب درج کیا جا سکتا ہے۔ 22 اور 23 فروری کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ وہیں 24 فروری کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سیلسیس کے آس پاس ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
راجدھانی میں آلودگی کی بات کی جائے تو منگل کو اس کی سطح خراب زمرے میں درج کی گئی۔ کئی جگہوں پر آلودگی کی سطح 200 سے زیادہ تھی۔ سی پی سی بی سے ملی اطلاع کے مطابق شام 4 بجے تک آلودگی کی سطح 209 ریکارڈ کی گئی۔ ایک دن پہلے پیر کو یہ 231 تھی۔ 24 گھنٹے کے اندر اس میں 22 پوائنٹس کی گراوٹ آئی ہے۔ موسم میں ہونے والی تبدیلی سے اگلے کئی دن اے کیو آئی 200 سے نیچے یعنی درمیانے زمرے میں رہ سکتا ہے۔
Published: undefined
ادھر ہماچل پردیش میں بھی بدھ کی رات سے جمعہ تک بارش اور برفباری کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوفری، نارکنڈا، منالی، سولنگویلی، ڈلہوزی، سسو اور آس پاس کے علاقوں سمیت زیادہ تر سیاحتی مقامات پر بارش و ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ نے تیز ہواؤں کے ساتھ بجلی گرنے کی بھی وارننگ جاری کی ہے۔ اب ریاست میں طویل عرصے سے چل رہی خشک سالی سے راحت ملنے کی امید ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined