قومی خبریں

موسم کا حال: دہلی-این سی آر میں بارشوں کے سبب درجہ حرارت میں گراوٹ، کسانوں کا مسلسل نقصان

لگاتار ہو رہی بارشوں کی وجہ سے اپریل کا مہینہ لوگوں کو جنوری کی سردی کی یاد دلا رہا ہے، جبکہ بے موسم بارشوں اور ژالہ باری سے کسانوں کی گندم اور سرسوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش کی فائل تصویر / یو این آئی</p></div>

دہلی میں بارش کی فائل تصویر / یو این آئی

 

نئی دہلی: محکمہ موسمیات کے مطابق آج (منگل) 4 اپریل کو ملک کی راجدھانی نئی دہلی میں دن بھر ہلکی بارش دیکھی جا سکتی ہے۔ درجہ حرارت کی بات کریں تو کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ 5 اپریل کو دہلی میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کی توقع ہے، جبکہ 6 اپریل سے آسمان صاف رہ سکتا ہے۔

Published: undefined

بے موسم بارشوں اور ژالہ باری سے کسانوں کی گندم اور سرسوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ شمالی ہندوستان میں ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر کی وجہ سے ہریانہ میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو رہی ہے۔ روہتک میں صبح 4 بجے سے بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہریانہ کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔ روہتک میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس تک گر کر ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اپریل کا مہینہ لوگوں کو جنوری کی سردی کی یاد دلا رہا ہے!

Published: undefined

موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق آج مغربی ہمالیہ پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ یہ موسم دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے کچھ حصوں، اتر راجستھان، دہلی اور مغربی اتر پردیش میں ایک دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے بونداباندی کا امکان ہے۔

Published: undefined

وہیں، آسام اور اروناچل پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی ہو سکتی ہے۔ جبکہ شمال مشرقی ہندوستان کے باقی حصوں اور سکم میں الگ تھلگ مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ تمل ناڈو، کیرالہ اور ساحلی آندھرا پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined