قومی خبریں

این سی آر میں بارش اور تیز ہواؤں سے سردی میں اضافہ، فضائی معیار میں جزوی بہتری

این سی آر میں بارش اور تیز ہواؤں سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ درجہ حرارت میں کمی آئی ہے جبکہ بارش کے باعث فضائی معیار میں جزوی بہتری دیکھی گئی، تاہم کئی علاقوں میں آلودگی اب بھی تشویش ناک سطح پر ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ جمعرات کی رات سے ہی تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، جس کا اثر جمعہ کی صبح واضح طور پر دیکھنے میں آیا۔ دہلی، نوئیڈا، غازی آباد اور اطراف کے علاقوں میں بونداباندی کے بعد ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی اور سردی کی شدت بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر آسمان پر گہرے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے دھوپ نکلنے کے امکانات کم ہیں۔ تیز ہواؤں اور مسلسل بادلوں کے باعث دن کے وقت بھی سردی کا احساس برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق 23 جنوری کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت قریب انیس ڈگری سیلسیئس جبکہ کم سے کم درجہ حرارت بارہ ڈگری سیلسیئس رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے مختلف حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ آندھی، گرج چمک اور تیس سے چالیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل سکتے ہیں۔ 24 جنوری کو بھی موسم تقریباً اسی طرح رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سترہ اور کم سے کم سات ڈگری سیلسیئس تک جا سکتا ہے۔ 25 جنوری کی صبح ہلکے سے درمیانی کہرے کے امکانات ہیں، جبکہ درجہ حرارت سترہ سے چھ ڈگری سیلسیئس کے درمیان رہ سکتا ہے۔

تیز ہواؤں اور بارش کا اثر فضائی معیار پر بھی پڑا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ اور اتر پردیش آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق این سی آر کے کئی علاقوں میں فضائی معیار اشاریہ میں جزوی بہتری دیکھی گئی ہے۔ غازی آباد کے بعض علاقوں میں فضائی معیار اب بھی تشویش ناک سطح پر ہے، تاہم کچھ مقامات پر حالت انتہائی خراب درجے سے نکل کر نسبتاً بہتر سطح کی طرف آئی ہے۔

Published: undefined

نوئیڈا کے مختلف سیکٹروں میں فضائی معیار میں ہلکا سا سدھار ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دہلی کے آنند وہار، اشوک وہار، بوانا اور دیگر علاقوں میں آلودگی کی سطح اب بھی بلند ہے۔ ماہرین کے مطابق بارش اور تیز ہوائیں فضا میں موجود آلودہ ذرات کو منتشر کرنے میں مدد دیتی ہیں، اسی وجہ سے فضائی معیار میں وقتی بہتری نظر آ رہی ہے۔

موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں دن کے درجہ حرارت میں نسبتاً زیادہ کمی محسوس کی جا سکتی ہے، جس کے باعث کم سے کم درجہ حرارت میں بڑی گراوٹ نہ ہونے کے باوجود دن کے وقت سردی کا احساس زیادہ رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined