امریکہ سے آئی ایک خبر نے اڈانی گروپ کے شیئرس کو دی پٹخنی، 1.4 لاکھ کروڑ روپے کا ہوا نقصان

’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایس ای سی نے ایک امریکی ضلع جج سے رابطہ کر اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کو قانونی نوٹس بھیجنے کی اجازت مانگی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اڈانی گروپ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

امریکہ سے آئی ایک خبر نے اڈانی گروپ کی حالت خستہ کر دی ہے۔ جمعہ کے روز اڈانی گروپ کے شیئرس میں زوردار بکوالی دیکھنے کو ملی۔ امریکی بازار ریگولیٹری ’سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن‘ (ایس ای سی) اڈانی گروپ کے سینئر لیڈرس کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے عدالت سے اجازت طلب کر رہا ہے۔ اسی خبر نے اڈانی گروپ کے شیئرس کو دباؤ میں ڈال دیا اور تقریباً 1.4 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ سامنے آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ اڈانی گروپس کے شیئرس میں 14 سے 15 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس ای سی نے ایک امریکی ضلع جج سے رابطہ کر اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کو قانونی نوٹس بھیجنے کی اجازت طلب کی ہے۔ یہ درخواست اسی ہفتہ کے شروع میں نیویارک کے بروکلن میں امریکی جج نکولس گاروفس کے سامنے رکھی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ایس ای سی نے عدالت سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر عام طریقوں سے نوٹس نہیں دیا جا سکتا تو وہ دوسرے قانونی طریقوں سے گوتم اور ساگر اڈانی کو معاملہ کی جانکاری دینے کی اجازت چاہتا ہے۔ ایس ای سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ پہلے کئی بار عام طریقے سے سمن بھیجنے کی کوشش کر چکا ہے، لیکن ہر بار ناکام رہا۔


’بلومبرگ‘ نے بتایا کہ ایس ای سی نے عدالت کو جانکاری دی ہے کہ اس نے حکومت ہند سے کئی بار مدد مانگی، لیکن اب تک اسے کوئی کامیابی نہیں ملی۔ اسی وجہ سے امریکی ریگولیٹر اب عدالت سے اجازت لے کر ایسے طریقے اختیار کرنا چاہتا ہے، جس سے قانونی طور پر دونوں کو آفیشیل اطلاع دی جا سکے۔ اس پورے معاملہ کا اثر سرمایہ کاروں کی سوچ پر پڑا، جس کا نتیجہ ہے کہ 23 جنوری کو کاروباری سیشن میں اڈانی گروپ کے کئی شیئرس میں تیز گراوٹ دیکھنے کو ملی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔