قومی خبریں

ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا جا رہا ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ اب لکھیم پور کھیری معاملے میں حالات واضح ہوگئے ہیں اس لئے مرکزی وزیر کو استعفی دے دینا چاہئے اور اس معاملے پر اپوزیشن کا مطالبہ مانتے ہوئے پارلیمنٹ میں بحث کرائی جانی چاہئے۔

راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر
راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو کچلنے کے واقعہ کے سلسلے میں جو تازہ حقائق سامنے آئے ہیں ان کے پیش نظر ریاستی وزیر داخلہ اجے مشرا سے فوری طور پر استعفی لیا جانا چاہئے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری معاملے میں لوک سبھا میں بحث کرانے کا مطالبہ خارج ہونے پر ہوئے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ اب لکھیم پور کھیری معاملے میں حالات واضح ہوگئے ہیں اس لئے مرکزی وزیر کو استعفی دے دینا چاہئے اور اس معاملے پر اپوزیشن کا مطالبہ مانتے ہوئے پارلیمنٹ میں بحث کرائی جانی چاہئے۔

Published: undefined

اس سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی لکھیم پور کھیری معاملے میں ایوان میں بحث چاہتی ہے اور اس معاملے میں وہ بھی اپنی بات رکھنا چاہتے ہیں لیکن حکومت بولنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے اس لئے ایوان کی کارروائی میں رخنہ پیدا ہو رہا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا ’’ہم نے ایوان میں کہا کہ ایس آئی ٹی کا فیصلہ آیا ہے اور ان کے جو وزیر ہیں وہ اس میں ملوث ہیں، تو ہم نے کہا کہ کم از کم بحث کی اجازت دی جانی چاہئے، مگر وہ بحث نہیں کرنا چاہتے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور اجے ٹینی کو استعفی دے دینا چاہئے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined