قومی خبریں

دہلی کے ڈیڑھ درجن علاقوں میں 27 اور 28 جنوری کو آبی سپلائی رہے گی متاثر، پانی جمع کر لینے کی ہدایت

دہلی جل بورڈ نے پانی کے متبادل انتظام کے لیے ٹینکروں کی سہولت دستیاب کرانے کی بات کہی ہے۔ کنٹرول روم اور ہیلپ لائن نمبروں پر کال کرکے پانی کے ٹینکر کے لیے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پانی /&nbsp; آئی اے این ایس</p></div>

پانی /  آئی اے این ایس

 

راجدھانی دہلی کے تقریباً ڈیڑھ درجن کالونیوں میں اگلے دو دن پانی کی سپلائی نہیں ہو پائے گی۔ دہلی جل بورڈ کے مطابق آبی ذخائر اور بوسٹر پمپنگ، اسٹیشن کی صفائی کی وجہ سے آبی سپلائی بند رہے گی۔ جل بورڈ نے متاثرہ علاقوں کے باشندوں کو پانی جمع کر لینے کی صلاح دی ہے۔ پانی کٹوتی سے متاثر علاقوں میں رہنے والے لوگ دہلی جل بورڈ کے کنٹرول روم اور ہیلپ لائن نمبروں پر کال کرکے پانی کے ٹینکر منگوانے کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

دہلی جل بورڈ کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق دہلی کے کئی علاقوں میں 27 اور 28 جنوری کو پانی کی سپلائی متاثر رہے گی۔ دہلی جل بورڈ نے اس عدم سہولت کے لیے عوام سے افسوس ظاہر کیا ہے اور پانی کے متبادل انتظام کے لیے ٹینکروں کی سہولت دستیاب کرانے کی بات کہی ہے۔

27 جنوری کو جن علاقوں میں پانی کی دقت رہے گی وہ ہیں ہری نگر بی پی ایس، جنک پوری بی پی ایس، جھلمل، چلّا ڈی ڈی اے فلیٹس، نوین پیلس، سرسوتی کنج، سوریہ کنج، سینک اینکلیو 1 اور 2، نندا اینکلیو، نجف گڑھ، گوپال نگر، کرشنا وِہار سمیت دیگر علاقے۔

28 جنوری کو جن علاقوں میں پانی سپلائی متاثر رہے گی وہی ہیں راجوری گارڈن بی پی ایس، جنک پوری بی پی ایس، تری لوک پوری، کھچڑی پور، کال یونس اور دیگر کئی آس پاس کے علاقے۔

Published: undefined

دہلی جل بورڈ نے پانی کی سپلائی یقینی کرنے کے لیے ٹینکروں کی سہولت دستیاب کرائی ہے۔ ضرورت پڑھنے پر درج ذیل واٹر ایمرجنسی مراکز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

منڈاولی واٹر ایمرجنسی کے لیے 22787122، جگراتی کے لیے 22974849، 22974297، نانگلوئی-8572955817، 8572955819 اور نجف گڑھ کے لیے 8572955818 نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined