قومی خبریں

ہندوستانی بحریہ میں آج شامل ہوں گے ’اُدے گیری‘ اور ’ہِم گیری‘ جنگی جہاز، سمندر میں بڑھے گا دبدبہ

وزارت دفاع کے مطابق یہ دونوں جہاز پروجیکٹ 17 اے کے تحت بنائے گئے ہیں۔ انہیں اس طرح سے ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ وہ دشمن کے رڈار، انفرا ریڈ اور ساؤنڈ سینسر سے بچ سکیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویدیو گریب/یوٹیوب</p></div>

ویدیو گریب/یوٹیوب

 

ہندوستانی بحریہ کی طاقت بڑھنے والی ہے۔ دو فرنٹ لائن جنگی جہاز آئی این ایس ’اُدئے گیری‘ اور آئی این ایس ’ہِم گیری‘ آج دوپہر 2.45 بجے بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوں گے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب دو ہندوستانی شپ یارڈوں میں بنے دو جنگی جہازوں کو ایک ساتھ بحریہ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے پاس تین فریگیٹ اسکواڈرن ہوں گے جو دیسی صلاحیت کے ذریعہ ملک کی انڈسٹریل تکنیک اور طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

Published: undefined

یکم جولائی کو نیل گیری کلاس اسٹیلتھ فریگیٹ اُدے گیری اور 31 جولائی کو پروجیکٹ-17 اے کے تحت بنایا گیا۔ ایڈوانس اسٹیلتھ فریگیٹ ہم گیری بحریہ کو سونپے گئے تھے۔ اب آج یہ دونوں فریگیٹ بحریہ میں کمیشن ہونے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر تقریب کی صدارت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کریں گے۔

Published: undefined

وزارت دفاع کے مطابق یہ دونوں جہاز پروجیکٹ 17 اے کے تحت بنائے گئے ہیں۔ انہیں اس طرح سے ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ وہ دشمن کے رڈار، انفرا ریڈ اور ساؤنڈ سینسر سے بچ سکیں۔ دونوں جنگی جہازوں کی تعیناتی سے انڈو-پیسکف علاقے میں بحریہ کی طاقت بڑھے گی۔

Published: undefined

آئی این ایس ہِم گیری کو کولکاتا کے گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس (جی آر ایس ای) نے بنایا ہے۔ اس کا نام پرانے آئی این ایس ہم گیری سے لیا گیا ہے۔ وہیں آئی این ایس اُدے گیری کو ممبئی کے مجھگاؤں ڈاک شپ بلڈرس لمیٹیڈ نے بنایا ہے۔ اس کا نام آندھرا پردیش کے اُدے گیری پہاڑی سلسلہ کے نام پر رکھا گیا ہے جو صرف 37 مہینے میں بنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined