چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ (فائل)، ممبئی
مشرق وسطیٰ میں شدید بحران نے ہندوستان کی فضائی خدمات کو بھی متاثر کیا ہے۔ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی جی آئی)، ممبئی ایئرپورٹ سمیت ملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے آنے اور جانے والی تقریباً 350 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف ہوائی اڈوں پر مسافر پھنس گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کو دیر شام تک صرف دہلی ایئر پورٹ پر 100 سے زائد بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
Published: undefined
موجودہ حالات کے پیش نظر آئی جی آئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے دیر رات مسافروں کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی جس میں خبردار کیا گیا کہ مغربی ممالک کے لیے بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر اور نظام الاوقات میں تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر کچھ بین الاقوامی پروازوں کو متبادل روٹ سے چلایا جا سکتا ہے وہیں کچھ پروازوں کے وقت میں تبدیلی ہونے کا بھی امکان ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق اتوار کو دہلی ایئرپورٹ سے کم سے کم 100 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ان میں 60 روانگی (ڈپارچر) اور 40 آمد(آرائیول) شامل ہیں۔ اسی طرح ممبئی ایئرپورٹ سے 125 پروازوں کو منسوخ کیا گیا جن میں 67 روانگی اور 58 آمد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امرتسرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مشرق وسطیٰ سے براہ راست منسلک 10 پروازوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جن میں قطر ایئرویز، ایئر انڈیا ایکسپریس، اسپائس جیٹ اور انڈیگو کے ذریعے دبئی، دوحہ اور شارجہ کے راستوں پر چلنے والی متعدد پروازیں شامل ہیں۔
Published: undefined
فضائی خدمات کے متاثر ہونے کی بڑی وجہ ایران پر اسرائیل اورامریکہ کا مشترکہ فوجی حملہ ہے جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد جہاں دنیا بھر میں غم وغصہ پھیل گیا ہے وہیں ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے طور پر مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں واقع امریکہ کے فوجی ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر مشرق وسطیٰ کے متاثرہ ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔
Published: undefined
اس دوران ایئر انڈیا نے اتوار کو 22 اضافی بین الاقوامی خدمات منسوخ کر دی ہیں، جس سے اس کی بیرون ملک پروازوں کی منسوخی کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ وہیں اسپائس جیٹ نے یکم اور 2 مارچ کو طے شدہ 33 پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جبکہ انڈیگو نے یکم اور 4 مارچ کے درمیان 470 سے زیادہ پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر انڈیا ایکسپریس نے بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے بھی 2 مارچ کی رات 11:59 بجے تک 17 پروازیں منسوخ کردی ہیں جن میں 16 ڈپارچر شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined