قومی خبریں

درگاہ حضرت بل میں تعینات سبھی افسران اور ملازمین معطل : ڈاکٹر درخشان اندرابی

وقف چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے تاکہ ملوثین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے درگاہ حضرت بل میں تعینات سبھی افسران  اور ملازمین کو سنگین غفلت برتنے کی پادائش میں معطل کرنے کے احکامات صادر کئے۔معلوم ہوا ہے کہ چیئرپرسن کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

Published: undefined

جموں وکشمیر وقف بورڈ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ عید میلاد النبی (ص) کے روز وقف چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے درگاہ حضرت بل کا اچانک دورہ کیا جس دوران وہاں پر موجود عقیدتمندوں نے چیئرپرسن کو وقف ملازمین کی غفلت کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
لوگوں نے بتایا کہ درگاہ حضرت بل میں تعینات وقف آفیسران اور ملازمین عقیدتمندوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔وقف چیئرپرسن نے لوگوں کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے درگاہ حضرت بل میں تعینات وقف بورڈ کے سبھی آفیسران اور ملازمین کو فوری طورپر معطل کرنے کے احکامات صادر کئے۔

Published: undefined

حکم نامہ میں لکھا گیا کہ سنگین غفلت برتنے کی پادائش میں وقف ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ وقف چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے تاکہ ملوثین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined