تصویر بشکریہ ایکس
نئی دہلی: وقف ترمیمی بل 2024 آج لوک سبھا میں پیش کیا جا رہا ہے، جس پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان زبردست ٹکراؤ متوقع ہے۔ بل کے خلاف اپوزیشن سراپا احتجاج ہے، جبکہ این ڈی اے اس کی منظوری کے لیے پوری طرح مستعد ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کالا کرتا پہن کر پارلیمنٹ پہنچے اور انگریزی میں ’وقف بل نامنظور‘ کی تختی اٹھا کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ بل اقلیتوں کے حقوق پر حملہ ہے اور ہم اسے قبول نہیں کریں گے۔
Published: undefined
آر جے ڈی کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے بھی بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا، ’’جب اکثریت ملتی ہے تو بعض اوقات حکمت ختم ہو جاتی ہے۔ کسان قوانین کی طرح اس بل کو بھی جلدبازی میں لایا جا رہا ہے، اور اس کا انجام بھی وہی ہو سکتا ہے۔‘‘
ادھر، این ڈی اے میں شامل بی جے پی، جے ڈی (یو)، تلگو دیشم پارٹی، شیوسینا اور ایل جے پی (رام ولاس) نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو وہپ جاری کرتے ہوئے بل کی حمایت کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق، این ڈی اے کے چند اتحادیوں نے بل میں مزید ترامیم کی درخواست کی ہے، تاہم بی جے پی کو امید ہے کہ اتحادی جماعتیں حکومت کے مؤقف کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔ حکومت نے بل پر آٹھ گھنٹے کی بحث کا وقت مقرر کیا ہے، اور امکان ہے کہ ایوان بالا (راجیہ سبھا) میں اس پر جمعرات کو غور ہوگا۔ اسپیکر اوٕم برلا نے اشارہ دیا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو بحث کا وقت مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined