ووٹر ادھیکار یاترا / تصویر اے آئی سی سی
بہار کے ساسارام سے کانگریس کی تاریخی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کا آغاز شاندار انداز میں ہوا۔ یاترا کے پہلے ہی دن ہزاروں کی تعداد میں لوگ جھنڈوں اور بینروں کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے، ترانے اور نعرے گونجتے رہے اور پورے علاقے کا منظر ایک عوامی جشن میں بدل گیا۔ ریلی کے مقام پر عوام کا جم غفیر اس بات کی علامت تھا کہ عوام ووٹ کے حق اور آئین کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔
اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ جب تک بی جے پی اقتدار میں ہے، آئین اور عوام کے حقوق محفوظ نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر حکومت کا ایجنٹ بننے کا الزام لگایا اور عوام سے اپیل کی کہ اس یاترا کو اپنی طاقت بنائیں۔
راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں، کسانوں اور محروم طبقات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑائی صرف ووٹ کے حق کی نہیں بلکہ جمہوریت کو بچانے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت بہار کی دھرتی سے مضبوط ہوگی۔
لالو پرساد یادو نے عوامی جوش کو دیکھ کر کہا کہ بہار ہمیشہ سے ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے والا خطہ رہا ہے اور آج ایک بار پھر عوام اس حکومت کے خلاف کھڑے ہیں جو ووٹ چھیننے پر تلی ہوئی ہے۔
وہیں تیجسوی یادو نے انڈیا اتحاد کی طاقت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ سفر صرف بہار کا نہیں بلکہ پورے ملک کی جمہوریت کا سفر ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ آئندہ الیکشن میں مضبوطی کے ساتھ اس حکومت کو بدلنے میں کردار ادا کریں۔
یوں بہار کی سرزمین سے شروع ہونے والی یہ یاترا ایک بڑے عزم اور جوش و خروش کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جس میں عوامی اتحاد اور آئین بچانے کا پیغام واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined