قومی خبریں

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی تقریباً مکمل، الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے عمل میں 89.7 فیصد فارم جمع ہو چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام مراحل کو شفاف قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>الیکشن کمیشن</p></div>

الیکشن کمیشن

 

پٹنہ/نئی دہلی: بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا خصوصی عمل اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ریاست میں رجسٹرڈ 7.89 کروڑ ووٹروں میں سے 89.7 فیصد، یعنی 7.08 کروڑ سے زائد افراد نے یکم اگست 2025 کو جاری ہونے والے مسودہ انتخابی فہرست میں اپنا اندراج برقرار رکھنے کے لیے گنتی فارم جمع کروا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صرف 5.8 فیصد یعنی 45.82 لاکھ ووٹروں کے فارم ابھی موصول ہونا باقی ہیں۔

Published: undefined

اس دوران اپوزیشن جماعتوں، بالخصوص راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے عمل پر دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں۔ آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’ہمیں شروع سے ہی شک تھا کہ دال میں کچھ کالا ہے، مگر اب تو پوری دال ہی کالی نظر آ رہی ہے۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ طریقۂ کار پر اعتراض ہے، نہ کہ نظرثانی پر اور اس کے خلاف وہ تمام جمہوری پلیٹ فارمز پر جدوجہد کریں گے۔

یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں بی ایل او (بوٹھ لیول آفیسر) ایک مخصوص تاریخ کو بلاک دفتر میں موجود تھیں۔ ویڈیو بنانے والے سینئر صحافی نے اس بنیاد پر انتخابی عمل پر سوالات اٹھائے۔ تاہم الیکشن کمیشن نے اس ویڈیو کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت پیش کی ہے کہ بی ایل او مردہ، منتقل شدہ یا دہرے اندراج والے ووٹروں کی فہرست تیار کر رہی تھیں، جو کہ ایک باقاعدہ اور شفاف عمل ہے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ بی ایل اوز کے ذریعے تین بار دورہ کیے جانے کے بعد بھی اگر ووٹر دستیاب نہیں ہوتا، تو ایسی صورتوں میں ان کے انتقال، مستقل نقل مکانی یا دہرے اندراج کی تصدیق کی جاتی ہے۔ اب تک 4.5 فیصد ووٹرز ایسے پائے گئے ہیں، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ یا تو وفات پا چکے ہیں، یا مستقل طور پر بہار سے باہر جا چکے ہیں، یا ان کا نام ایک سے زیادہ جگہوں پر درج ہے۔ ان میں سے 1.59 فیصد ووٹروں کی موت کا شبہ ہے، 2.2 فیصد نے مستقل رہائش بدلی ہے، جبکہ 0.73 فیصد کے دہرے اندراج کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Published: undefined

کمیشن نے بتایا کہ ووٹر اپنے گنتی فارم کی حیثیت ECI-Net ایپ یا https://voters.eci.gov.in پر آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔ جن ووٹروں نے ابھی تک فارم نہیں بھرا، وہ آٹھ دن کے اندر فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ ان کی سہولت کے لیے ریاست کے تمام 261 شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل بیز) میں خصوصی کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے زور دیا ہے کہ یہ پورا عمل شفاف، غیرجانبدار اور منصفانہ طریقے سے انجام دیا جا رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے ضلعی صدور اور ان کے مقرر کردہ بوتھ لیول ایجنٹس کے ساتھ بھی مشتبہ ووٹروں کی معلومات شیئر کی جا رہی ہیں تاکہ فہرست کو مزید درست اور معتبر بنایا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined