
اگر آپ ووڈافون آئیڈیا کے صارف ہیں تو آپ کے جیب پر بوجھ پڑنے والا ہے۔ ووڈافون آئیڈیا نے اپنے صارفین کو جھٹکا دیتے ہوئے کچھ فیملی پوسٹ پیڈ پلانس کی قمیتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی نے ان پلانس کی قیمت تقریباً 7 سے 9 فیصد تک بڑھائے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ وہی پلانس ہیں جو اب تک ’بھارتی ایئرٹیل‘ کے مقابلے تقریباً یکساں قیمت پر حاصل ہو رہے تھے۔ نئی قیمتوں کے بعد ’وی آئی‘ کے یہ پیک اب ایئرٹیل سے زیادہ مہنگے ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
ووڈافون آئیڈیا کا 701 روپے والا فیملی پوسٹ پیڈ پلان جس میں 2 کنیکشن ملتے تھے، اب 751 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 4 کنیکشن والا 1201 روپے کا پلان بڑھ کر 1301 روپے کا ہو گیا ہے۔ جبکہ 5 کنیکشن کے لیے ملنے والا 1401 روپے کا پلان اب 1525 روپے میں ملے گا۔ ان تمام پلانس کی قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست ان فیملیوں پر پڑے گا جو ایک ہی بل میں کئی نمبر چلاتے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ووڈافون آئیڈیا کے ان فیملی پوسٹ پیڈ پلانس کو پہلے بھارتی ایئرٹیل کے پلانس کے برابر مانا جاتا تھا، خاص طور پر فی جی بی چارج کے معاملے میں۔ لیکن قیمتوں میں اضافے کے بعد ووڈافون آئیڈیا کے یہی پلانس اب ایئرٹیل کے مقابلے تقریباً 7 سے 9 فیصد زیادہ مہنگے ہو گئے ہیں۔ ایسے میں جو صارف صرف قیمت کی بنیاد پر وی آئی کو ترجیح دیتے تھے، ان کے لیے اب فیصلہ لینا مشکل ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے یہ اضافہ براہ راست ماہانہ اخراجات کو بڑھانے والا ہے۔ فیملی پلان کا مقصد عام طور پر کفایتی کنیکشن ہوتا ہے، لیکن قیمت میں اضافے سے یہ فائدہ کچھ حد تک کم ہو سکتا ہے۔ ٹیلی کام سیکٹر میں پہلے ہی مہنگے ٹیرف کو لے کر بحث چل رہی ہے۔ ایسے میں ووڈافون آئیڈیا کا یہ پلان صارفین کو ایئرٹیل یا دیگر متبادل پر غور کرنے کے لیے مجبور کر سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined