قومی خبریں

وشو ہندو پریشد نے ’تبدیلیٔ مذہب‘ کے خلاف شروع کر دی ملک گیر مہم

وی ایچ پی کے جوائنٹ سکریٹری و ترجمان وجئے شنکر تیواری نے یہاں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ 11 دنوں تک چلنے والی اس مہم کے ذریعہ تبدیل مذہب کے لیے جاری کوششوں کا پردہ فاش کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

لکھنؤ: وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے غیر قانونی تبدیلیٔ مذہب کے خلاف ’دھرم رکچھا‘ (تحفظ مذہب) نام سے ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے۔ وی ایچ پی کے جوائنٹ سکریٹری و ترجمان وجئے شنکر تیواری نے یہاں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ 11 دنوں تک چلنے والی اس مہم کے ذریعہ تبدیل مذہب کے لئے جاری کوششوں کا پردہ فاش کیا جائے گا۔

Published: undefined

تیواری نے کہا کہ ملکی سطح پر بڑے پیمانے پر جاری غیر قانونی تبدیلیٔ مذہب کو دیکھتے ہوئے مرکزی و ریاستی حکومتوں کو اسے روکنے کے لئے سخت قوانین بنانے ہوں گے تاکہ ہندو مخالف کوششوں پر لگام لگ سکے۔ ترجمان نے بتایا کہ سوامی شدھانند کی برسی پر 23 دسمبر کو وی ایچ پی پہلے سے ہی ’یوم تحفظ مذہب‘ کے طور پر مناتی رہی ہے لیکن غیر قانونی تبدیلی مذہب کے بڑھتے واقعات کو دیکھتے ہوئے اس مہم کو اس سال توسیع دی گئی ہے۔

Published: undefined

تیواری نے بتایا کہ اس مہم کے تحت لوگوں کو تبدیلی مذہب کی سازشوں کے بارے میں بیدار کیا جائے گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کورونا بحران میں جب سماجی و سیاسی تنظیمیں خدمت خلق میں لگی ہوئی تھیں اس وقت بھی کچھ لوگ ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی مذہب کے امور انجام دے رہے تھے، اور کورونا کے ختم ہوتے ہی یہ سازش اجاگر ہو گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined