
ویزا / علامتی تصویر
آسٹریلیا کی حکومت نے ویزا قوانین میں تبدیلی کر دی ہے۔ 26 اکتوبر 2026 سے آسٹریلیا کے نئے ویزا کے لیے درخواست دینے والے ہندوستانیوں کو انگلیوں کے نشانات (فنگر پرنٹ) اور چہرے کی تصویر فراہم کرنی پڑ سکتی ہے۔ یہ ضابطہ صرف 26 اکتوبر یا اس کے بعد دی جانے والی درخواستوں پر نافذ ہوگا۔ اس سے قبل درخواست دینے والوں اور جن لوگوں کو ویزا مل چکا ہے، ان پر اس تبدیلی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
آسٹریلیا میں ویزا کے عمل کا انتظام کرنے والی وزارت داخلہ (ڈپارٹمنٹ آف ہوم افیئرز) درخواست دہندگان کو بتائے گی کہ انہیں بایومیٹرکس فراہم کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ جن درخواست دہندگان کے لیے یہ لازمی ہوگا، انہیں اس عمل کو مکمل کرنے کے طریقے کے بارے میں بھی ہدایات دی جائیں گی۔ عام طور پر یہ اطلاع درخواست دہندہ یا اس کے مجاز ایجنٹ کو ای میل کے ذریعہ بھیجی جائے گی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔