قومی خبریں

اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے وجے روپانی نے وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑا: ہاردک پٹیل

کانگریس لیڈر ہاردک پٹیل کا کہنا ہے کہ ’’آئندہ سال گجرات میں اسمبلی انتخاب ہونا ہے، الیکشن میں لوگوں کا سامنا کرنا ہے اس لیے وزیر اعلیٰ بدل کر بی جے پی لوگوں کی ناراضگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘

 وجے روپانی، تصویر آئی اے این ایس
وجے روپانی، تصویر آئی اے این ایس 

ہفتہ کے روز گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے کر سیاسی ماحول کو گرم کر دیا ہے۔ گورنر سے ملاقات کر جب روپانی نے استعفیٰ دیا اور یہ خبر میڈیا میں آئی تو اپوزیشن کو بی جے پی پر حملہ کرنے کا بہترین موقع ملا اور کانگریس لیڈر ہاردک پٹیل نے تو واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے وجے روپانی نے ایسا کیا ہے۔

Published: undefined

ہاردک پٹیل نے وجے روپانی کے استعفیٰ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آئندہ سال گجرات میں اسمبلی انتخاب ہونے والا ہے۔ الیکشن میں لوگوں کا سامنا کرنا ہے اس لیے وزیر اعلیٰ بدل کر وہ لوگوں کی ناراضگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ نے گجرات میں کچھ کام نہیں کیا۔ اب مشکل حالات دیکھ کر عہدہ چھوڑ دیا۔ اگر انھیں (بی جے پی کو) وزیر اعلیٰ بدلنا تھا تو پہلے بدل دیتے، لیکن اس وقت بدلا جب الیکشن کے لیے محض ایک سال بچا ہے۔ یہ سب صرف لوگوں کے غصے کو کم کرنے کے لیے اور انھیں ورغلانے کے لیے کیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

یہاں قابل ذکر ہے کہ کچھ رپورٹس میں بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کے ذریعہ وجے روپانی پر استعفیٰ دینے کا دباؤ بنائے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ حالانکہ اس تعلق سے کچھ بھی مصدقہ نہیں ہے، لیکن کئی ریاستوں میں بی جے پی نے اسی طرح وزرائے اعلیٰ کو تبدیل کیا ہے۔ نیا وزیر اعلیٰ بنا کر پرانے وزیر اعلیٰ کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہاردک پٹیل نے بھی روپانی کے عہدہ چھوڑنے پر سوال اٹھائے ہیں۔

Published: undefined

ہاردک پٹیل نے وجے روپانی کے اس بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انھوں نے کہا کہ وہ گجرات کا چہرہ نہیں ہیں، بلکہ وزیر اعظم گجرات کا چہرہ ہیں۔ ہاردک پٹیل نے سوال کیا کہ اگر وزیر اعظم ریاست کا چہرہ ہیں تو کیا گجرات کے لوگ اپنے مسائل بتانے کے لیے وزیر اعظم کے پاس جائیں گے؟ انھوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ بی جے پی نے وزیر اعلیٰ بدل کر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کا بہانہ تلاش کر لیا ہے۔ لوگ جب حکومت کے کام پر سوال اٹھائیں گے تو کہا جائے گا کہ وزیر اعلیٰ نیا ہے۔ لیکن لوگ سمجھدار ہیں۔ سبھی کو پتہ ہے کہ اتراکھنڈ میں بھی یہی کام ہوا، کرناٹک میں بھی یہی کیا گیا، اور اب گجرات میں بھی الیکشن سے قبل وزیر اعلیٰ کو ہٹا دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو