قومی خبریں

ويڈيو: یوپی کے میرٹھ میں آپے سے باہر ہوا بی جے پی کونسلر، داروغہ کو جم کر پیٹا

اترپردیش کے میرٹھ میں ایک بی جے پی کونسلر کی دبنگئی سامنے آئی ہے، ہوٹل میں خاتون وکیل کے ساتھ کھانا کھا رہے ایک داروغہ سے کہا سنی ہونے پر بی جے پی کونسلر نے جم کر داروغہ کی پٹائی کر دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں لا اینڈ آرڈرکو لے کر اتر پردیش لگا تار شہ سرخیوں میں ہے، تازہ معاملہ پردیش کے میرٹھ ضلع کا ہے، جہاں کنکر کھیڑا علاقے میں ایک بی جے پی کونسلر نے مقامی ہوٹل میں ہوئے تنازعہ کے بعد یوپی پولس کے ایک داروغہ کی جم کر پٹائی کر دی گئی، داروغہ ایک خاتون وکیل کے ساتھ ہوٹل میں کھانا کھانے پہنچے تھے ، اسی دوران ہوٹل مالکان سے ان کا کسی بات کو لے کر تنازعہ ہو گیا، جس کے بعد بی جے پی کونسلر نے داروغہ کی جم کر پٹائی کر دی۔ اس دوران بی جے پی کونسلر نے خاتون وکیل کے ساتھ بھی بدسلوکی کی، پولس نے ملزم کونسلر کو گرفتار کر لیا ہے اور پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، وہیں داروغہ کو بھی لائن احاضر کر دیا گیا ہے۔ بی جے پی کونسلر کے اس کارنامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

Published: 20 Oct 2018, 3:09 PM IST

اطلاع کے مطابق جمعہ کو دیر رات میرٹھ کے كنكركھیڑا علاقے کے ایک ہوٹل میں یوپی پولس کے داروغہ سكھ پال ایک خاتون وکیل کے ساتھ کھانا کھانے پہنچے تھے، اس دوران ان کا ہوٹل کے مالک سے کسی بات پر تنازعہ ہو گیا، ہوٹل کے مالک نے مقامی بی جے پی کونسلر منیش پوار کو فون کرکے بلا لیا، کونسلر کی پہلے داروغہ سے جم کر بحث ہوئی اور پھر اس نے داروغہ کو ایک کے بعد ایک کئی تھپڑ جڑ دیئے، اس حملے سے داروغہ ششدر رہ گئے خود کو اس حملے سے سنبھال نہیں پائے اور نیچے گر گئے۔ پھر کونسلر اور اس کے ساتھ موجود دیگر لوگوں نے داروغہ کے ساتھ موجود خاتون وکیل کے ساتھ بھی بدسلوکی کی، واقعہ کے بعد خاتون وکیل نے میرٹھ کے شہر ایس پی رون وجے سنگھ کی موجودگی میں مقامی تھانے میں تعزیرات ہند کی دفعات میں مقدمہ درج کرایا ہے، جس کے بعد پولس نے ملزم کونسلر کو گرفتار کر لیا اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Published: 20 Oct 2018, 3:09 PM IST

بتا دیں کہ بی جے پی لیڈر منیش پوار میرٹھ کے وارڈ نمبر 40 سے بی جے پی کے کونسلر ہیں، بی جے پی لیڈر کا الزام ہے کہ عورت اور داروغہ ہوٹل میں بیٹھ کر شراب پی رہے تھے، جس کی مخالفت کرنے پر تنازعہ ہوا، وہیں شکایت کرنے والی خاتون وکیل کا کہنا ہے کہ وہ داروغہ سے کسی مقدمے کے سلسلے میں بات کرنے کے لئے ہوٹل میں گئی تھیں چونکہ کھانے کا وقت ہوگیا تھا اس لئے کھانے کا آرڈر دیا تھا، خاتون وکیل کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں شراب پینے کے الزام سراسر غلط ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ داروغہ سكھ پال کو جمعہ کی رات دسہرہ کی ڈیوٹی میں تعینات کیا گیا تھا، لیکن ڈیوٹی کے دوران حکام سے اپنی طبیعت خراب ہونے کی بات کہہ کر وہ گھر چلا گیا تھا، لیکن بعد میں وہ خاتون وکیل کے ساتھ ہوٹل گیا، جہاں یہ تنازعہ ہوا، ایس پی سٹی نے بتایا کہ معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Published: 20 Oct 2018, 3:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Oct 2018, 3:09 PM IST