
سونیا گاندھی / ویڈیو گریب
دیہی روزگار کے حوالے سے رائج سابقہ یوپی اے حکومت کے مشہور اور کامیاب قانون کہے جانے والے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ (منریگا) کو بدل کر مرکزی حکومت کے ذریعہ ’وکست بھارت روزگار اور اجیویکا مشن (دیہی) (وی بی۔ جی رام جی) نامی بل کو کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے نشانہ بنایا ہے۔ انگریزی اخبار’دی ہندو‘ کے لیے لکھے ایک مضمون میں سونیا گاندھی نے منریگا قانون ختم کرنے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کا نام ہٹانے کے لئے مرکزی حکومت پر زور دارحملہ کیا ہے۔
Published: undefined
سونیا گاندھی لکھتی ہیں کہ گزشتہ چند دنوں میں نریندر مودی حکومت نے بغیر کسی بحث، مشاورت، پارلیمانی عمل یا مرکز-ریاست روابط کا احترام کئے بغیر منریگا کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ مہاتما گاندھی کا نام ہٹانا تو صرف شروعات تھی۔ منریگا کا پورا ڈھانچہ، جو اس کی تاثیر کے لیے بہت ضروری تھا، کو ختم کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ منریگا دنیا کا سب سے بڑا سماجی تحفظ اقدام رہا ہے اور اس کا سب سے زیادہ مطالعہ اور جائزہ بھی کیا گیا ہے۔ مودی حکومت نے اپنے نئے قانون میں قانونی ضمانتوں کے پورے خیال کو ہی ختم کر دیا ہے، جو صرف نوکر شاہی والے قوانین کا ایک مجموعہ ہے۔ منریگا نے پورے دیہی ہندوستان میں کام کے حق کو نافذ کیا تھا۔ مودی حکومت کا نیا بل اس اسکیم کے دائرہ کار کو صرف ان دیہی علاقوں تک محدود کرتا ہے جنہیں مرکزی حکومت اپنی مرضی پر مطلع کرے گی۔
Published: undefined
سونیا گاندھی مزید لکھتی ہیں کہ پورے سال روزگار کی گارنٹی ختم کر دی گئی ہے۔ ریاستی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کھیتی کے مصروف موسم کے دوران 60 دن ایسے منتخب کریں جب کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔ منریگا کا سب سے بڑا اثر یہ تھا کہ اس نے دیہی ہندوستان میں بے زمین غریبوں کی مول بھاؤ کرنے کی طاقت کو بڑھایا، جس سے کھیتی کی مزدوری، نئے قانون کے تحت یہ مول بھاؤ کرنے کی طاقت صاف طور سے ختم ہوجائے گی۔ مودی حکومت مزدوری میں اضافہ کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔
Published: undefined
’ خرچ کا ایک بڑا حصہ ریاستوں پر ڈال کر مودی حکومت اس اسکیم کے تحت کام فراہم کرنے سے ریاستوں کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے۔ ریاستوں کی مالی حالت، جو پہلے سے ہی بہت زیادہ دباؤ میں ہے، اور بھی خراب ہو جائے گی۔ سونیا گاندھی لکھتی ہیں کہ مودی حکومت نے اس اسکیم کی مرکزی نوعیت کو بھی ختم کر دیا ہے۔ 73ویں آئینی ترمیم کے مطابق منریگا میں گرام سبھا کے لیے کاموں کی منصوبہ بندی کرنے اور اسکیم کو لاگو کرنے کے ساتھ ساتھ اسکیم نافذ کرنے والی اہم اتھارٹی بننے کا بھی التزام تھا۔ مقامی خود مختاری کے اس آئینی وژن کو ایک ٹاپ ڈاؤن پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (پی ایم جی ایس۔ این ایم پی) سے بدل دیا جائے گا جومقامی ضروریات کے بجائے مرکزی حکومت کی ترجیحات کو ہی دکھائے گا۔ یہ پوری طرح سے مرکز کاری ہے۔
Published: undefined
سونیا گاندھی لکھتی ہیں کہ مودی حکومت جھوٹے دعوے کر رہی ہے کہ اس نے روزگار گارنٹی کو 100 دن (منریگا کے تحت) سے بڑھا کر 125 دن کر دیا ہے۔ ایسا بلکل نہیں ہو گا۔ درحقیقت، مودی حکومت کے ارادوں کی اصلی سچائی منریگا کو ختم کرنے کے اس کے 10 سال کے ٹریک ریکارڈ سے سمجھا جا سکتا ہے۔ اس کی شروعات وزیر اعظم کے ایوان میں اس اسکیم کا مذاق اڑانے سے ہوئی اور پھر ’ہزار چھوٹے چھوٹے حملے کرکے ختم کرنے‘ کی حکمت عملی کے تحت یہ تیزی سے آگے بڑھا۔ جیسے کہ بجٹ میں کوئی اضافہ نہ کرنا، لوگوں حقوق سے محروم کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال اور مزدوروں کو ادائیگی میں تاخیر۔
Published: undefined
سونیا گاندھی لکھتی ہیں کہ کام کرنے کے حق کو ختم کرنے کو اکیلئے نہیں دیکھا جانا چاہئے، بلکہ اسے حکمران حکومت کی طرف سے آئین اور ملک کے لیے اس کے حقوق پر مبنی نظریئے پر لمبے وقت سے ہورہے حملے کے حصے کے طور پردیکھا جانا چاہئے۔ ووٹ دینے کا سب سے بنیادی حق بے مثال حملے کی زد میں ہے۔ معلومات کے حق کو ایسی قانونی تبدیلیوں سے کمزور کردیا گیا ہے، جو انفارمیشن کمشنروں کی صوابدید کو کمزرور کرتے ہیں اور مبہم ’ذاتی معلومات' کے اعداد و شمار کو قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ذریعہ کمزور کیا گیا ہے، جس نے ملک بھر میں تقریباً ایک لاکھ پرائمری اسکولوں کو بند کرنے کو قانونی ٹھہرایا ہے۔
Published: undefined
جنگلات حقوق ایکٹ 2006 کو جنگلات(تحفظ) ایکٹ (2022) کے ذریعہ کافی کمزور کر دیا گیا جس نے جنگلات کی زمین کی منتقلی کی اجازت دینے میں گرام سبھا کی کسی بھی زمین کو ختم کردیا گیا۔اراضی تحویل، بحالی اور آباد کاری میں مناسب معاوضہ اورشفافیت کا حق ایکٹ 2013 کو کافی کمزرور کردیا گیا ہے۔ نیشنل گرین ٹریبونل ایکٹ 2010 پاس ہونے کے بعد اکتوبر 2010 میں قائم این جی ٹی کو کمزرور کردیاگیا ہے۔ 3 سیاہ زرعی قوانین کے ذریعہ حکومت نے کسانوں کو ان کے کم از کم امدادی قیمت کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کی، نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ، 2013، اگلا نشانہ ہوسکتا ہے۔
Published: undefined
سونیا گاندھی اپنے مضمون کے آخر میں لکھتی ہیں کہ منریگا نے مہاتما گاندھی کے سروودیا (سب کی بہبود) کے خواب کو پورا کیا اور کام کے آئینی حق کو عملی جامہ پہنایا۔ اس کا خاتمہ ایک اجتماعی اخلاقی ناکامی ہے، جس کے معاشی اور انسانی نتائج آنے والے برسوں میں ہندوستان کے کروڑوں محنت کش لوگوں کے لیے معاشی اور انسانی نتائج ہوں گے۔ اب پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہ ہم متحد ہوں اور ان حقوق کی حفاظت کریں جکو ہم سبھی کی حفاظت کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined