نریندر مودی اور سونیا گاندھی
احمد آباد سے لندن جا رہا ایئر انڈیا کا طیارہ 12 جون کی دوپہر پرواز کے فوراً بعد ہی حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارہ میں پائلٹ اور دیگر عملہ کے اہلکاروں سمیت 242 افراد سوار تھے۔ خبر رساں ایجنسی ایسو سی ایٹیڈ پریس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ طیارہ میں سوار کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ یعنی سبھی 242 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ایسو سی ایٹیڈ پریس نے یہ جانکاری پولیس کمشنر جی ایس ملک کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کمشنر جی ایس ملک نے بتایا کہ ’’ایسا لگ رہا ہے کہ طیارہ حادثہ میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ چونکہ طیارہ رہائشی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوا تھا، اس لیے کچھ مقامی لوگ بھی مارے گئے ہوں گے۔‘‘
Published: undefined
اس حادثہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی سمیت مختلف پارٹیوں کے کئی سیاسی لیڈران نے تعزیتی پیغام میں متاثرہ کنبوں کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کی ہے۔ یہاں پیش ہیں اہم سیاسی لیڈران کے ذریعہ دیے گئے بیانات...
Published: undefined
احمد آباد میں پیش آئے حادثہ نے ہمیں ششدر اور غمزدہ کر دیا ہے۔ یہ الفاظ سے پرے دل دہلا دینے والا حادثہ ہے۔ اس غمناک وقت میں میری ہمدردیاں اس سے متاثر سبھی لوگوں کے ساتھ ہیں۔ میں وزراء اور افسران کے رابطے میں ہوں۔ سبھی لوگ متاثرین کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔
Published: undefined
احمد آباد طیارہ حادثہ کی خبر سے غمزدہ اور حیران ہوں۔ ہم الرٹ پر ہیں اور میں ذاتی طور پر حالات کا جائزہ لے رہا ہوں۔ سبھی ہوابازی ایمرجنسی ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بہتر طریقے سے اور تیزی سے کارروائی کریں۔ بچاؤ ٹیموں کو بھی موقع پر بھیجا گیا اور طبی سہولیات کو بھی الرٹ کیا گیا ہے۔ میری ہمدردیاں اور دعائیں طیارہ میں سوار لوگوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
Published: undefined
احمد آباد میں ہوئے دردناک طیارہ حادثہ سے میں بے حد حیران اور پریشان ہوں۔ میری ہمدردیاں مسافروں اور پائلٹ ٹیم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ جو مناظر سامنے آئے ہیں، وہ بے حد تکلیف دہ ہیں۔ پورا ملک غم میں مبتلا ہے اور دعائیں کر رہا ہے۔
Published: undefined
احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارہ کا حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ مسافروں اور عملہ کے اہلکاروں کے اہل خانہ جس تکلیف اور پریشانی کو محسوس کر رہے ہوں گے، وہ ناقابل تصور ہے۔ میری ہمدردی اور دعائیں اس ناقابل یقین حد تک مشکل لمحات میں متاثرین میں سے ہر ایک کے ساتھ ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے فوری بچاؤ اور راحت رسانی کی کوششیں اہم ہیں، کیونکہ ہر زندگی کی اہمیت ہے، ہر سیکنڈ اہمیت رکھتا ہے۔ کانگریس کارکنوں کو بھی زمینی سطح پر ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔
Published: undefined
میرا دل ایئر انڈیا کے طیارہ میں سوار مسافروں اور پائلٹ ٹیم کے اہل خانہ کے لیے تکلیف میں ہے۔ حادثہ خوفناک ہے، لیکن پورا ملک امید اور دعائیں کر رہا ہے کہ آپ کے پیارے اس ہولناک حادثے میں جائیں۔ خدا آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined