قومی خبریں

ڈونالڈ ٹرمپ کو ’کورونا وائرس‘ سے بچانے کے لیے وارانسی کے ڈاکٹر نے بھیجا گمچھا!

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو بھیجے گئے گمچھے کے تعلق سے ڈاکٹر اتم اوجھا نے کہا کہ ”میں امید کرتا ہوں کہ امریکی صدر بنارسی گمچھا قبول کریں گے اور اس کو مثبت انداز میں لیں گے۔“

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے ماسک کی جگہ گمچھا استعمال کرنے کی صلاح کیا دی، جگہ جگہ لوگ چہرے پر گمچھا باندھے ہوئے نظر آنے لگے۔ خصوصی طور سے پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں تو لوگوں میں جیسے گمچھا کا استعمال ہی بڑھ گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وارانسی کے ایک ڈاکٹر نے اس گمچھے کا استعمال امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بھی کرنے کے لیے کہا ہے اور باضابطہ ایک گمچھا انھیں بھیجا بھی ہے۔

Published: undefined

دراصل وارانسی میں اتم اوجھا نامی ایک ڈاکٹر ہیں جو پی ایم مودی کے ذریعہ کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ماسک کی جگہ گمچھا کے استعمال کی ترکیب سے بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ "گمچھا کا استعمال بنارس میں روایت کا ایک حصہ بن چکا ہے اور وارانسی کے لوگ گمچھے کا مختلف کاموں میں استعمال کرتے ہیں۔ ماسک کی جگہ اس کا استعمال بھی ایک بہتر طریقہ ہے اور لوگوں کو اسے اپنانا چاہیے۔" امریکی صدر کو بھیجے گئے گمچھے کے تعلق سے ڈاکٹر اتم اوجھا نے کہا کہ "میں امید کرتا ہوں کہ امریکی صدر بنارسی گمچھا قبول کریں گے اور اس کو مثبت انداز میں لیں گے۔"

Published: undefined

ہندی نیوز پورٹل 'اے بی پی' پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر اتم اوجھا کا گمچھا نئی دہلی واقع امریکی سفارت خانہ کے ذریعہ ڈونالڈ ٹرمپ کو بھیجا گیا ہے اور اس کی 'پارسل اسپیڈ پوسٹ رجسٹری' وارانسی سے کر دی گئی ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ اس گمچھا کو پا کر امریکی صدر کا رد عمل کیا ہوگا اور کیا وہ اس گمچھے کو اس طرح اپنے چہرے پر لپیٹیں گے جیسا کہ پی ایم نریندر مودی گزشتہ کچھ ویڈیو پیغام کے دوران لپیٹے نظر آئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined