قومی خبریں

کورونا ٹیکہ کاری کا ریکارڈ قائم کرنے کے لئے جمع خوری کی گئی، چدمبرم کا حکومت پر الزام

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ٹوئٹ کیا کہ اتوار میں جمع خوری، پیر کو ٹیکہ لگائیں اور منگل کو لنگڑا کر واپس لوٹ جائیں۔ ’ایک دن‘ میں عالمی ’ریکارڈ‘ کے پیچھے یہی راز ہے۔

پی چدمبرم، تصویر یو این آئی
پی چدمبرم، تصویر یو این آئی ASHISH KAR

نئی دہلی: ملک بھر میں 21 جون کو ریکارڈ تعداد میں ٹیکے لگائے جانے کے حکومت کے دعووں کی پول کھلنے لگی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ ریکارڈ قائم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے ٹیکوں کی جمع خوری کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’ہو سکتا ہے کہ میڈیسن کا نوبل انعام مودی حکومت کو دیا جائے!‘

Published: undefined

پی چدمبرم نے دعوی کیا کہ اتوار کو ٹیکوں کی جمع خوری کی گئی اور پیر کے روز ٹیکہ کاری کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا، لیکن اگلے دن یعنی کہ منگل کے روز پھر سے پرانی صورت حال رہی۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس کرتب کو گنیز بک آف ریکارڈس میں مقام حاصل ہوگا!

Published: undefined

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ٹوئٹ کیا کہ ’’اتوار میں جمع خوری، پیر کو ٹیکہ لگائیں اور منگل کو لنگڑا کر واپس لوٹ جائیں۔ ’ایک دن‘ میں عالمی ’ریکارڈ‘ کے پیچھے یہی راز ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس ’کرتب‘ کو گنیز بک آف ریکارڈس میں جگہ ملے گی۔ انہوں نے مزید لکھا، ’’کون جانے، ہو سکتا ہے میڈیسن کا نوبل انعام مودی حکومت کو فراہم کیا جائے۔ ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ کو اب ’مودی ہے، چمتکار ہے‘ پڑھنا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ مرکزی وزارت صحت نے منگل کے روز دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان نے 21 جون کو ایک دن میں کورونا وائرس کے 88.09 لاکھ ٹیکے لگانے کی ’تاریخی کامیابی‘ حاصل کی ہے اور ان میں سے 64 فیصد خوراکیں دیہی علاقوں میں دی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined