قومی خبریں

اتر پردیش: سڑک پر نمازِ جمعہ پڑھے جانے کی ویڈیو وائرل، 25 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر، امام مسجد گرفتار

پولیس کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق مظفر نگر میں ایک مسجد کے باہر سڑک پر مبینہ طور پر جمعہ کی نماز پڑھی گئی تھی، اس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>نماز، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نماز، تصویر آئی اے این ایس

 

اتر پردیش کے مظفر نگر میں مبینہ طور پر سڑک پر نماز پڑھے جانے کی ویڈیو گزشتہ روز تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے خلاف پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ویڈیو گزشتہ جمعہ کے روز کی ہے جب نمازِ جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے اتوار کے روز جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مسجد کے باہر سڑک پر نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد کارروائی کی گئی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق اس معاملے میں امام مسجد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

پولیس کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق مظفر نگر میں ایک مسجد کے باہر سڑک پر مبینہ طور پر جمعہ کی نماز پڑھی گئی تھی۔ اس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس معاملے میں ایک امام کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں تقریباً 25 لوگوں کو سڑک پر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اے ایس پی آیوش وکرم سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 341 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی اور آگے کی کارروائی میں رحمن مسجد کے امام مولانا نسیم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وائرل ویڈیو کی مدد سے پولیس دیگر لوگوں کی شناخت میں مصروف ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں سڑکوں پر نماز کے خلاف ہندوتوا تنظیموں نے ہنومان چالیسا اور سندرکانڈ کا پاٹھ شروع کر دیا تھا۔ اس کے بعد بڑھتے ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں سڑکوں پر نماز پڑھے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ کہا گیا کہ اس سے لوگوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined