قومی خبریں

شدید ٹھنڈ اور کہرے کے سایے میں اتر پردیش، آرینج الرٹ جاری، 24 گھنٹے میں سردی سے 5 اموات

مغربی اتر پردیش کے کچھ ضلعوں میں ژالہ باری کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 10 جنوری سے ایک نیا 'ویسٹرن ڈسٹربینس' اتر پردیش کو متاثر کر سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

اتر پردیش میں ٹھنڈ کا قہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں شدید سرد لہر اور گھنا کہرا چھانے کی وارننگ دیتے ہوئے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ مغربی اتر پردیش کے کچھ ضلعوں میں آج صبح ژالہ باری کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ وہیں 24 گھنٹے میں سردی لگنے سے ریاست میں 5 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ فتح پور اور کانپور دیہات میں 2-2 لوگوں اور چترکوٹ میں ایک کسان نے ٹھنڈ لگنے سے دم توڑ دیا۔ پیر کو لکھنؤ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2.7 ڈگری گھٹ کر 17.7 ڈگری سیلسیس رہا۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس رہا۔ 7 جنوری منگل کو لکھنؤ میں دیر رات اور صبح شدید کہرا چھایا رہے گا۔ دوپہر بعد موسم صاف ہوگا۔

Published: undefined

یوپی کے جو اضلاع سرد لہر کی زد میں ہیں ان میں وارانسی، جونپور، غازی پور، اعظم گڑھ، مؤ، بلیا، دیوریا، گورکھپور، سنت کبیر نگر، بستی، کُشی نگر، مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، گونڈا، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور کھیری، سیتاپور، ہردوئی، بارابنکی، امیٹھی، سلطان پور، ایودھیا، امبیڈکر نگر، بریلی، پیلی بھیت، شاہجہاں پور اور بدایوں شامل ہیں۔

بنارس ہندو یونیورسٹی کے موسم سائنس داں پروفیسر منوج کمار شریواستو نے بتایا کہ جموں و کشمیر، ہماچل سمیت دیگر مقامات پر لگاتار ہو رہی برفباری کی وجہ سے میدانی علاقوں میں سرد لہر اور گھنا کہرا دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اندازہ ہے کہ 10 جنوری سے ایک نیا 'ویسٹرن ڈسٹربینس' پھر اتر پردیش کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس سے کئی ضلعوں میں ہلکی بارش کے آثار بھی ہیں۔ حالانکہ اگلے 3 سے 4 دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی کی امید نہیں ہے۔ اس کے بعد کم سے کم درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کی کمی آ سکتی ہے۔

Published: undefined

لکھنؤ واقع اموسی موسم مرکز کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق پیر کو یوپی کے سب سے کم درجہ حرارت والا علاقہ فتح پور رہا۔ یہاں کم سے کم درجہ حرارت 6٫2 ڈگری سیلسیس رہا۔ وہیں لکھنؤ، میرٹھ، مظفر نگر اور نجیب آباد میں بھی کم سے کم درجہ حرارت اسی کے آس پاس ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined