قومی خبریں

اتر پردیش: نائی نے کیا دلتوں کے بال کاٹنے سے انکار، مقدمہ ہوا درج

واقعے کی ویڈیو بنانے والے ببلو کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے سنا کہ نائی دلتوں کی توہین کرتا ہے تو اس نے ثبوت کے لئے اس کی ویڈیو بنائی۔ نائی پچھلے 15 سالوں سے اپنی دکان چلا رہا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں میں دلت برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بال کاٹنے سے انکار کرنے پر ایک نائی کے خلاف ایس سی/ ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت منظرعام پر آیا جب ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں نائی نے ایک دلت نوجوان کو اپنی دکان چھوڑنے کو کہا۔

Published: undefined

بدایوں کے گاؤں کریامئی میں نائی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ اپنی دکان بند کرنا پسند کرے گا لیکن وہ دلت ذات کے نوجوانوں کے بال نہیں کاٹے گا۔ بلسی سرکل آفیسر (سی او) انیرودھ سنگھ نے کہا کہ مقامی لوگوں سے بات کرنے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ حجام دلت برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو وہاں سے جانے کے لئے کہتا تھا۔ جو قابل قبول نہیں ہے۔ نائی کو جیسے ہی خبر ملی کہ اس کے خلاف ایف آئی آر ہو گئی ہے تو وہ فرار ہوگیا ہے۔

Published: undefined

واقعے کی ویڈیو بنانے والے ببلو کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے سنا کہ نائی دلتوں کی توہین کرتا ہے تو اس نے ثبوت کے لئے اس کی ویڈیو بنائی۔ نائی پچھلے 15 سالوں سے اپنی دکان چلا رہا ہے اور ببلو کے مطابق، ہمیشہ دلت گاہک کے بال کاٹنے سے انکار کرتا ہے۔ سرکل آفیسر نے بتایا کہ ویڈیو کلپ ایک اہم ثبوت ہے اور اسے فارنسک تفتیش کے لئے بھیجا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined