قومی خبریں

کووڈ 19: دہشت کے درمیان یوپی ’شٹ ڈاؤن‘ کی جانب مائل

اسلامی اسکالر مولانا خالد رشید فرنگی محلی اور مولانا کلب جواد نے جمعہ کی نماز کے موقع پر عوامی اجتماع سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے گھروں میں ہی نماز پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں جمعرات کو کورونا وائرس کے دو نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں اس وبا سے متأثرین کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے عوام الناس میں پیدا ہوئے دہشت و احتیاطی طور سے عوامی مقامات پر یکجا ہونے کی مناہی سے یوپی شٹ ڈاؤن جیسے حالات کی جانب مائل ہے۔

Published: undefined

کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں بنے کووڈ۔19 آئیسولیشن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر سدھیر سنگھ نے بتایا کہ ریاستی راجدھانی میں مزید دو افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق کے بعد لکھنؤ میں کل متأثرین کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ تمام مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے نئے دو معاملوں میں ایک شخص کا تعلق نشاط گنج سے ہے جو حال ہی میں لندن سے واپس لوٹا تھا۔ جبکہ دوسرا مریض جو کہ لکھیم پور کھیری کا رہنے والا ہے اور ترکی کے سفر سے واپس آیا ہے۔ جمعرات کو دونوں مریضوں کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

Published: undefined

میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت کسی قسم کے سخت فیصلے لینے میں ذرا بھی تعمل نہیں کرے گی اور اس کے لئے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ہم وائرس کو دوسرے مرحلے میں ہی روکنے کے لئے پرعزم ہیں۔اور یہ کافی ضروری ہے اگر یہ تیسرے مرحلے میں داخل ہوا تو پھر اس پر قابو حاصل کرنا کافی مشکل ہوگا۔ یوگی نے مذہبی رہنماؤں سے بھی کسی قسم کی عوامی اجتماع سے بچنے کی اپیل کی۔

Published: undefined

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی طور پر حکومت نے تمام بڑے پارک، ملٹی پلکس، اسکول، کالجز اور مندروں کو بند کردیا گیا۔ تمام قومی پارکوں بشمول ددھوا نیشنل پارک، اٹاوا سفاری لائن اور کانپور و لکھنؤ کے چڑیا گھر کو بند کردیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے بھی تین دنوں کی چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ متعدد اسکولوں نے اپنے امتحانات ملتوی کر دئیے ہیں تو وہیں آج منکا میشور اور ہنومان سیتو مندر کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

Published: undefined

اسلامی اسکالر مولانا خالد رشید فرنگی محلی اور مولانا کلب جواد نے جمعہ کی نماز کے موقع پر عوامی اجتماع سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے گھروں میں ہی نماز پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔ مولانا کلب جواد نے آصفی مسجد میں اگلے دو ہفتوں تک جمعہ کی نماز نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

کورونا کے خوف کی وجہ سے سڑکوں اور بازاروں سے صارفین کی تعداد غائب ہے۔ لمبے جام والی سڑکوں اور چوراہوں پر بھی گنتی کی گاڑیاں دوڑتی نظر آرہی ہیں۔ کورونا کی دہشت نے خوردہ بازر پر بھی کافی اثر ڈالا ہے۔ دوکانداروں کی فروخت عام دنوں کے بنسبت نصف سے بھی کم ہو کر رہ گئی ہے۔بیکری کے کاروباری ناصرالدین صدیقی کے مطابق دوکاندار پہلے سے ہی معاشی مندی کی مار جھیل رہے تھے۔ ایسے میں کورونا کی دہشت نے لوگوں کو گھروں میں قید کردیا ہے۔ بازار میں کافی سناٹا پھیلا ہوا ہے۔بازاروں سے صارفین کی آمد نہ کے برابر ہے جس نے کاروبار پر تقریباً 75 فیصدی اثر ڈالا ہے۔ کیرانہ کی دوکان کرنے والے پنٹو اور لالا کے چہروں پر بھی اسی قسم کی مایوسی دکھائی دیتی ہے۔

Published: undefined

مسافروں کی کمی کی وجہ سے مختلف روٹس کی تقریباً 50 ٹرینیں اور 8 فلائٹس منسوخ کردی گئی ہیں۔ جن میں تیجس ایکسپریس اور کاشی مہا کال ایکسپریس شامل ہیں۔ نئی دہلی سے لکھنؤ کے درمیان چلنے والی تیجس 31 مارچ تک اور اجین سے وارانسی کے درمیان دوڑنے والی کاشی مہا کال کو یکم اپریل تک کے لئے رد کردیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہوٹل لذیذ کھانوں کی تلاش میں آنے والے افراد سے ویران ہیں۔ بازاروں میں شہریوں کی آمدورفت اور ہوٹل کے کھانے سے احتیاط برتنے کے رویہ کو دیکھتے ہوئے ہوٹل ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران سے 31 مارچ تک ہوٹلوں کو بند رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ عوامی اجتماع سے بچنے کے لئے حکومت پروگرام بھی منسوخ کیے جا رہے ہیں۔ یوپی حکومت نے یومیہ مزدوروں کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

کورونا وائرس کے بڑھتے اثر اور عوام کے درمیان اس ضمن میں پیدا ہوئے دہشت کو دیکھتے ہوئے آفسوں میں کام کرنے والے افراد میں بھی اب یہ بات موضوع بحث ہے کہ گھر سے کام کرنے کے کلچر کو فروغ دیا جانا چاہیے اور متعلقہ آفسوں کو اپنے ملازمین کی ہر ممکن تعاون کرنی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined