علامتی تصویر، سوشل میڈیا
نئی دہلی: ایک لمبے انتظار کے بعد اتر پردیش میں ان دنوں ٹیچر و لیکچرر بننے کے خواہش مند امیدواروں کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ٹیچر و لیکچرر کی خالی پڑی اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے مزید نئی بھرتیاں نکالی جا سکتی ہیں۔ اس درمیان اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی ایس سی) نے گورنمنٹ انٹر کالج (جی آئی سی) میں لیکچرر کی خالی آسامیوں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس بھرتی مہم کے تحت لیکچرر کی کُل 1516 خالی آسامیاں پُر کی جائیں گی۔
Published: undefined
دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواست 12 اگست سے 12 ستمبر 2025 تک دے سکتے ہیں۔ تاہم لکچرر کے عہدے کے لیے امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس کے بعد امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے حاضر ہونا پڑے گا۔ بھرتی سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اور امیدوار اپنی درخواست دینے کے لیے کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ https://uppsc.up.nic.in پر جا سکتے ہیں۔
Published: undefined
اس بھرتی میں درخواست دینے کے لیے امیدواروں کے پاس بی ایڈ یا اس کے مساوی تربیتی اہلیت کے ساتھ متعلقہ مضمون میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری ہونی چاہیے۔ تاہم عمر کی حد کی بات کی جائے تو اس بھرتی میں درخواست دینے والے امیدواروں کی کم از کم عمر 21 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر 40 سال ہونی چاہیے۔
Published: undefined
جن کا مضمون اُردو ہے ان کو ایک بار پھر سنہرا موقع ملا ہے۔ اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی ایس سی) کے ذریعہ جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں گورنمنٹ انٹر کالج (جی آئی سی) لیکچر کی بھرتی میں اُردو مضمون کی 40 اسامیاں ہیں جن میں مرد زمرے میں 27 اور خاتون زمرے میں 13 اسامیاں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined