قومی خبریں

اتر پردیش حکومت کسانوں کو صرف اشتہارات میں یاد کرتی ہے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا، ’’کسانوں کو سیلاب سے ضائع فصل کا کوئی معاوضہ نہیں مل رہا ہے۔ اتر پردیش میں بی جے پی حکومت کو کسانوں کی یاد صرف اشتہارات میں آتی ہے‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ اتر پردیش کی حکومت کو کسانوں کی یاد صرف اشتہارات میں آتی ہے۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، ’’اتر پردیش کی حکومت نے کسانوں کو پریشان کرنے کے بہت سے طریقے ایجاد کیے ہیں۔ کسانوں کے ساتھ قرض معافی کے نام پر دھوکہ کیا۔ بجلی کے بل کے نام پر ان کو جیل میں ڈالا۔‘‘

Published: 09 Oct 2019, 1:57 PM IST

انہوں نے مزید کہا، ’’کسانوں کو سیلاب - بارش سے ضائع فصل کا کوئی معاوضہ نہیں مل رہا ہے۔ اتر پردیش میں بی جے پی حکومت کو کسانوں کی یاد صرف اشتہارات میں آتی ہے۔ ‘‘

Published: 09 Oct 2019, 1:57 PM IST

کانگریس جنرل سکریٹری نے کسانوں کی خود کشی سے متعلق ایک میڈیا رپورٹ سامنے آنے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر نشانہ لگایا ہے اور اپنے ٹوئٹ کے ساتھ اس خبر کا لنک بھی شیئر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے مہوبہ اور ہمیر پور میں قرض سے پریشان دو کسانوں نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔

Published: 09 Oct 2019, 1:57 PM IST

مہوبہ کے بھیروگنج کے رہائشی 44 سالہ کسان شنکر کشواہا نے ٹرین کے آگے کود کر اپنی جان دی جبکہ ہمیر پور ضلع کے سوکھر گاؤں کے 65 سالہ کسان رام کھلاون اپنے کھیت میں موجود درخت پر لٹ کر خود کشی کی۔ دونوں ہی کسان قرض کی وجہ سے پریشان تھے۔

Published: 09 Oct 2019, 1:57 PM IST

پرینکا گاندھی نے اس سے قبل 6 اکتوبر کو بھی کسانوں کی زبوں حالی کے حوالہ سے بی جے پی حکومت پر نشانہ لگایا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا، ’’اتر پردیش حکومت نے بجلی کے دام بڑھائے اور بجلی بل وصولی کے نام پر کسانوں کو جیل میں ڈال کر استحصال کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ بدایوں کے کسان برج پال کے ساتھ پیش آیا واقعہ قابل مذمت ہے۔ ان کے خاندان کو معاوضہ ملے اور کسی بھی کسان کا استحصال نہ کیا جائے۔‘‘

Published: 09 Oct 2019, 1:57 PM IST

واضح رہے کہ 40 سالہ برج پال پر بجلی محکمہ نے بجلی چوری کا الزام عائد کیا تھا اور 81947 روپے ادا نہ کر پانے کی پاداش میں انہیں 11 دنوں سے تحصیل حوالات میں بند کیا گیا تھا۔ حوالات میں ان کی حالت بگڑ گئی اور ان کی موت واقع ہو گئی۔

Published: 09 Oct 2019, 1:57 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Oct 2019, 1:57 PM IST