قومی خبریں

مہوبا: گمشدہ ’ای وی ایم کنٹرول یونٹ‘ کے لئے گھر گھر تلاشی، 15 گھنٹے بعد برآمد

بلآخر مسافری ویٹنگ روم کے سامنے کنٹرولر کی برآمدگی نے اتنظامیہ کو راحت پہنچائی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ پولنگ پارٹی کی لاپرواہی کی وجہ سے ای وی ایم کنٹرولر موقع پر چھوٹ گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مہوبا: اترپردیش کے ضلع مہوبا میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ووٹنگ کے بعد غائب ہوئے ایک ای وی ایم مشین کا کنٹرول یونٹ 15 گھنٹے کی سخت کھوج بین کے بعد برآمد کرلیا گیا۔ ای وی ایم مشین کا کنٹرولر مل جانے سے ضلع انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے۔ ڈسٹرکٹ الکٹورل افسر نے معاملے میں لاپرواہی برتنے والی پولنگ پارٹی کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہدیو نے منگل کو یہاں بتایا کہ پنواڑی بلاک کے نوگاؤں پھدنا میں پولنگ سنٹر 92 کے پولنگ بوتھ 127 کی ای وی ایم کا گم شدہ کنٹرول یونٹ سخت کھوج بین کے بعد مسافر ویٹنگ روم کے سامنے لاوارث حالت میں ملا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ کنٹرول سیلڈ پوری طرح سے محفوظ پائی گئی ہے۔ آئی ٹی ماہرین سے بھی اس کی جانچ کرالی گئی ہے۔ اس معاملے میں ضروری جانچ کی ہدایات دیئے گئے ہیں۔ ابتدائی جانچ میں پولنگ پارٹی کی لاپرواہی ثابت ہونے پر بوتھ کے صدر افسر کملیش کمار سمیت دیگر سبھی انتخابی اہلکار کے خلاف کارروائی کیے جانے کو کہا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ضلع میں چوتھے مرحلے کے تحت اختتام پذیر ہوئی ووٹنگ کے بعد پولنگ پارٹی کی جانب سے دیر شام مہوبا پہنچ کر ریاستی پولی ٹیکنک کالج میں جب ای وی ایم مشن اور دیگر سامان جمع کرائے جا رہے تھے۔ اس وقت ایک اے وی ایم کا ڈاٹا سیو کرنے والا کنٹرول یونٹ غائب پائے جانے سے کھلبلی مچ گئی۔

Published: undefined

معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولس اور انتظامیہ کی ٹیموں کو فوری طور بوتھ پر بھیج کر گاؤں کے ایک ایک گھر میں تلاشی مہم چلا کر اس اہم کنٹرول یونٹ کو برآمد کر نے کی کوشش کی گئی، لیکن کامیابی نہیں ملی۔

Published: undefined

ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ ویریندر سنگھ نے بتایا کہ آج صبح ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہدیو اور پولس سپرنٹنڈنٹ سوامی ناتھ کی قیادت میں پنواڑی علاقے میں ایک بار پھر سے ای وی ایم کنٹرولر کو تلاشنے کی مہم چلائی گئی۔ آس پاس کے گاؤں میں اس کی منادی بھی کرائی گئی۔ اور کنٹرولر کھوج کر لانے والے کو دس ہزار روپئے کا انعام دینے کا علان بھی کیا گیا۔

Published: undefined

بلآخر مسافری ویٹنگ روم کے سامنے کنٹرولر کی برآمدگی نے اتنظامیہ کو راحت پہنچائی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ پولنگ پارٹی کی لاپرواہی کی وجہ سے ای وی ایم کنٹرولر موقع پر چھوٹ گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined