قومی خبریں

یوپی میں جنگل راج: غنڈوں کی سرِ عام دھمکیاں، افسران کی حفاظت کے لئے گہار!

اب تو غنڈے سرکاری لوگوں کو بھی گھر میں گھس کر دھمکی دینے لگے ہیں۔ بدمعاشوں کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ انہوں نے متھرا کے ایس ڈی ایم کی رہائش گاہ پر پہنچ کر انہیں دیکھ لینے کی دھمکی دے ڈالی۔

یوپی میں جنگل راج: غنڈوں کی سرِ عام دھمکیاں، افسران کی حفاظت کے لئے گہار!
یوپی میں جنگل راج: غنڈوں کی سرِ عام دھمکیاں، افسران کی حفاظت کے لئے گہار! 

اتر پردیش میں جرائم کے عروج کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ مجرموں میں پولیس کا کوئی خوف نہیں رہ گیا ہے۔ ہر روز اس طرح کی واردات انجام دی جا رہیں جنہیں دیکھ کر لوگ اب یہ کہنے پر مجبور ہو رہے ہیں کہ یوگی راج میں جنگل راج چل رہا ہے۔ جرائم پیشہ افراد نے یکے بعد دیگرے کئی ایسی واردات انجام دی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے حوصلے کتنے بلند ہیں۔

Published: undefined

پہلے کانپور میں 8 پولیس اہلکار کو گولی مار کے قتل کر دیا گیا۔ پھر کانوپور میں ہی بدمعاشوں نے ایک لیب ٹیکنیشین کو اغوا کیا اور پولیس کی ناک کے نیچے سے 30 لاکھ لے کر فرار ہو گئے۔ بعد میں خبر آئی کہ لیب ٹیکنیشین کو قتل کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد غازی آباد میں ایک صحافی کو غنڈے سر عام موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں۔ صحافی کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے غنڈوں کو اپنی بھانجی کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے سے روکا تھا اور ان کی شکایت پولیس میں کر دی تھی۔

Published: undefined

اب تو غنڈے سرکاری لوگوں کو بھی گھر میں گھس کر دھمکی دینے لگے ہیں۔ بدمعاشوں کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ انہوں نے متھرا کے ایس ڈی ایم کی رہائش گاہ پر پہنچ کر انہیں دیکھ لینے کی دھمکی دے ڈالی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ڈی ایم راجیو اپادھیائے نے ڈی ایم اور ایس پی کو خط لکھ کر واقعہ کی اطلاع دی ہے اور حفاظت کی گہار لگائی ہے۔ اپادھیائے کے مطابق رات کے تقریباً 9.20 پر ان کی سرکاری رہائش گاہ بی-13 آفیسرز کالونی کے باہر ایک ایس یو وی میں چار رائفل بردار اور ایک پستول سے لیس شخص نے ان کے گھر پر تعینات گارڈ کو دھمکی دی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ بدمعاشوں نے کہا کہ راجیو اپادھیائے کو خبردار کر دینا کہ اس کا وقت پورا ہو چکا ہے۔ جلد ہی اس کو نمٹا دیا جائے گا۔ اسے کہہ دو کہ ضلع مجسٹریٹ کے کہنے پر دکانیں گرانے، گرام سبھا اور سرکاری املاک سے قبضہ ہٹوانے کا کام فوری چھوڑ دے نہیں تو اس کی خیر نہیں۔ گارڈ ویپن اور بھوری سنگھ کو اس طرح کی دھمکیاں دینے کے بعد یہ بدمعاش اپنی کار سے فرار ہو گئے۔

Published: undefined

یو پی کے ضلع گونڈہ سے بھی اغوا کرنے کی ایک بری واردات منظر عام پر آئی ہے۔ یہاں جمعہ کے روز ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کرنے کے بہانے کچھ غنڈوں نے ایک کاروباری کے 7 سالہ بچے کو اغوا کر لیا اور کنبہ سے 4 کروڑ کے تاوان کا مطالبہ کیا۔ ایک فون کال کی آڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون چار کروڑ روپے کا تاوان طلب کر رہی ہے۔ غنیمت یہ رہی کہ کاروباری کے بیٹے کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined