قومی خبریں

’مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا‘، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیوسینا یو بی ٹی کے لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے، اس سے بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔

<div class="paragraphs"><p>سنجے راوت /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

سنجے راوت /  تصویر: آئی اے این ایس

 

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں جانے دیں گے۔ انڈیا الائنس 300 پار کر رہا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل ہفتہ (27 اپریل) کو سنجے راؤت نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کولہاپور دورے کے حوالے سے بڑا بیان دیا تھا۔ راؤت نے کہا تھا کہ پی ایم مودی نے مہاراشٹر میں اپنا خیمہ لگا لیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ممبئی میں بھی سات میٹنگیں کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں مہاراشٹر کے لوگوں کو سمجھنا پڑے گا کہ پی ایم مودی چھترپتی شاہو مہاراج کو شکست دینے مہاراشٹرمیں آتے ہیں۔

Published: undefined

سنجے راؤت نے مزید کہا تھا کہ شاہو مہاراج نے ریاست اور ملک کو ترقی پسند نظریات دیے۔ شاہو مہاراج چھترپتی شیواجی مہاراج کی اولاد ہیں۔ میں یہ سن کر بالکل بھی حیران نہیں ہوں کہ  پی ایم نریندر مودی انہیں شکست دینے مہاراشٹر میں آتے ہیں۔ سنجے راؤت نے کہا کہ بی جے پی کا اس جگہ (کولہاپور، جہاں سے شیواجی مہاراج کی نسل کے سمبھاجی راجے انتخابی میدان میں ہیں) سے امیدوار کھڑا کرنا غلط ہے۔ ہم چھترپتی شمبھاجی راجے کو بلا مقابلہ منتخب کرانا چاہتے تھے۔ کولہاپور کی یہ سیٹ شیوسینا کی تھی، پھر بھی ہم نے وہ سیٹ چھترپتی شاہو مہاراج کے لیے چھوڑ دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined