قومی خبریں

مانسون اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی اتر پردیش اسمبلی کے 20 ملازمین کورونا پازیٹو

یو پی اسمبلی کا مانسون اجلاس 20 اگست سے شروع ہونا ہے۔ اس سے پہلے سبھی اراکین اسمبلی اور اسمبلی کے سبھی ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے کہا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش میں کورونا وائرس خوفناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ کورونا نے یو پی اسمبلی کے اندر بھی دستک دے دی ہے۔ اسمبلی کا مانسون اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی اسمبلی کے 20 ملازمین کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مانسون اجلاس شروع ہونے سے پہلے اراکین اسمبلی سمیت تقریباً 600 دیگر اسمبلی ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ اس ٹیسٹ کا ریزلٹ جب برآمد ہوا تو 20 کے پازیٹو ہونے کی تصدیق ہوئی۔ انفیکشن کے شکار ہونے والے ملازمین میں سیکورٹی گارڈ بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ یو پی اسمبلی کا مانسون اجلاس 20 اگست سے شروع ہونا ہے۔ اجلاس سے پہلے سبھی اراکین اسمبلی اور اسمبلی کے سبھی ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے کہا گیا تھا۔ مانسون اجلاس 3 دن کا ہوگا۔ اس سے قبل اسمبلی اسپیکر ہردے نارائن دیکشت نے بتایا تھا کہ کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاط کو لے کر وہ سبھی پارٹی لیڈران کے ساتھ میٹنگ کر چکے ہیں۔

Published: undefined

اسمبلی اسپیکر نے کہا تھا کہ مانسون اجلاس کے دوران سینیٹائزیشن اور تھرمل اسکریننگ کے انتظام کیے جائیں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اجلاس کے دوران سبھی سیاسی پارٹیوں نے تعاون کرنے کی بات کہی ہے۔ اسپیکر کو آج اسمبلی کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔ 19 اگست کو کل جماعتی میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی شامل ہوں گے۔

Published: undefined

اسمبلی اسپیکر کے مطابق سوشل ڈسٹنسنگ کے ضابطوں پر عمل کرنے کے لیے ایوان میں اراکین اسمبلی کی سیٹ کے درمیان ایک سیٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔ لابی ایریا اور ناظرین کی جگہ کا بھی استعمال اراکین اسمبلی کو بیٹھنے کے لیے کیا جائے گا۔ ضابطے کے مطابق 6 مہینے کے اندر اجلاس بلانا ضروری ہے، یہی وجہ ہے کہ 3 دن کا مانسون اجلاس مدعو کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined