یوگی حکومت کے ایک اور وزیر کورونا کا شکار، اب تک دو وزرا ہو چکے فوت

اتر پردیش کی یوگی حکومت میں ایک اور کابینہ وزیر اتل گرگ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد انہیں گوشہ تنہائی میں رکھا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش کے ایک اور وزیر کورونا کا شکار ہو گئے یہں۔ وزیر مملکت برائے صحت اتُل گرگ کی رپورٹ پازیٹو پائی گئی ہے، اس کے بعد انہیں آئسولیشن (گوشہ تنہائی) میں رکھا گیا ہے۔ غورطلب ہے کہ یوگی حکومت کے کئی وزرا کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔ یہاں تک کہ 2 وزرا کمل رانی ورون اور چیتن چوہان کی تو موت بھی ہو چکی ہے۔

اس سے پہلے یوگی حکومت کے کل 8 وزرا کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان میں وزیر صحت جے پرتاپ سنگھ، دیہی ترقی کے وزیر راجندر پرتاپ عرف موتی سنگھ، وزیر قانون و انصاف برجیش پاٹھک، وزیر برائے آبی وسائل مہندر سنگھ، وزیر مملکت برائے ایوش (آزادانہ چارج)، دھرم سنگھ سینی، وزیر مملکت برائے کھیل اور بہبود نوجوان (آزادانہ چارج) اوپیندر تیواری شامل ہیں۔


وہیں، کورونا وائرس سے متاثر کابینہ وزیر کمل رانی ورون اور چیتن چوہان کا انتقال ہو گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے صحت اتل گرگ کے کورونا وائرس کا شکار ہو جانے کے بعد یوگی حکومت کے کورونا میں مبتلا وزرا کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے ریاستی صدر، آئی پی ایس نونیت سکیرا سمیت کئی افسران مں بھی کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 لاکھ سے زیادہ ہے، جس میں 51 ہزار 797 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 19 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ مریض ٹھیک ہوچکے ہیں، جبکہ 6 لاکھ 73 ہزار سرگرم کیسز ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، 55 ہزار سے زیادہ نئے کیس آچکے ہیں اور 876 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Aug 2020, 12:58 PM