قومی خبریں

کشمیر کے لیے ’شہرکاری‘ نقصاندہ، ماحولیات پر مضرات اثرات مرتب

امدا ساقی کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے سرسبز و شاداب جنگلات ہر گزرتے دن کے ساتھ غائب ہو رہے ہیں ان کے تحفظ کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔‘‘

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی 

سری نگر: ویلی سٹیزنز کونسل کے جنرل سکریٹری امدا ساقی نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کہا ہے کہ وادی کشمیر میں تیزی سے بڑھ رہی اربنائزیشن یا شہرکاری نے قدرتی موحولیات کو بگاڑ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر میں سرسبز و شاداب جنگلوں اور صاف ستھرے پانی کی وجہ سے ماحول صاف و شفاف اور پرسکون تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ وہ جدید معاشرے کی تشکیل کے نظریے کی نذر ہو رہا ہے۔

Published: undefined

امدا ساقی بیان میں کہا کہ 'ہمارے سرسبز و شاداب جنگلات ہر گزرتے دن کے ساتھ غائب ہو رہے ہیں ان کے تحفظ کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے، حکومت ماحول کو بچانے کے تئیں ہمیشہ سے غیر سنجیدہ اپروچ روا رکھے ہوئے ہے ورنہ جنگل اسمگلروں کے خلاف سخت قوانین کے تحت مقدمے درج کیے گئے ہوتے'۔

Published: undefined

موصوف جنرل سکریٹری نے کہا کہ ایل اے ڈبیلو ڈی اے (لاوڈا) کے غیر ذمہ دارانہ طریقہ کار کا ہی نتیجہ ہے کہ شہرہ آفاق جھیل ڈل، جھیل ولر اور دیگر آبی ذخائر خاموشی سے سکڑ رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے آبی ذخائر کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدام کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کونسل کے رضا کار حکومت کے جنگلات کے تحفظ کے لئے تیار کی جانے والی کسی بھی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined