قومی خبریں

ممبئی حج ہاؤس میں یو پی ایس سی کوچنگ پھر ہوئی شروع، عمران پرتاپ گڑھی کی کوششیں رنگ لائیں

عمران پرتاپ گڑھی کی پُرزور مانگ کے آگے آخرکار حکومت کو مجبور ہونا پڑا اور حج کمیٹی آف انڈیا نے اب یو پی ایس سی کوچنگ پھر شروع کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر درخواستیں طلب کی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>عمران پرتاپ گڑھی / تصویر قومی آواز</p></div>

عمران پرتاپ گڑھی / تصویر قومی آواز

 

ممبئی: راجیہ سبھا میں کانگریس کے رکن عمران پرتاپ گڑھی کی کوششیں رنگ لائیں اور بالآخر تقریباً 2 برس بند رہنے کے بعد ممبئی حج ہاؤس میں چلنے والی مفت رہائشی یوپی ایس سی کوچنگ پھر سے شروع ہو گئی ہے۔ وزارت برائے اقلیتی امور کے ماتحت حج کمیٹی آف انڈیا نے اس سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور خواہش مند طلبا سے اس کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

Published: undefined

واضح ہو کہ یو پی ایس سی اور دیگر ریاستی سول سروسز امتحانات کے خواہشمند طلبا کے لیے ممبئی حج ہاؤس میں حج کمیٹی کے ذریعہ 2009 سے فری ریزیڈنشیل یو پی ایس سی کوچنگ چلائی جا رہی تھی۔ اس میں منتخب طلبا کو مفت کوچنگ کے ساتھ ساتھ ہاسٹل کی سہولت بھی فراہم کی جاتی تھی۔ سروسز کے امتحانات دینے والے بالخصوص غریب طلبا اس کوچنگ سے کافی مستفید ہوئے اور اس کے قیام کے بعد سے تقریباً 25 طلبا یو پی ایس سی میں منتخب ہوئے اور 150 کے قریب نے ریاستی اور دیگر سرکاری ملازمتوں میں کامیابی حاصل کی۔

Published: undefined

کوچنگ کی اس شاندار حصولیابی کے باوجود موجودہ حکومت نے اسے کورونا وبا اور دیگر وجوہات کا حوالہ دے کر 2 برس قبل دسمبر 2023 میں بند کر دیا، جس کی کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے کھلے طور پر مذمت کی۔ کانگریس رہنما عمران پرتاپ گڑھی نے آج سے تقریباً 2 ماہ قبل مارچ 2025 میں پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں اس موضوع کو پُرزور طریقے سے اٹھایا اور وزارت برائے اقلیتی امور سے سوال کیا کہ جب اسے ان کے پیسے سے نہیں چلایا جا رہا ہے تو حکومت کو اسے چلانے میں پریشانی کیا ہے؟ انہوں نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ حاجیوں کے پیسے سے چلنے والی اس کوچنگ کو دوبارہ شروع کیا جائے۔

Published: undefined

عمران پرتاپ گڑھی کی اس پرزور مانگ کے آگے آخرکار حکومت کو مجبور ہونا پڑا اور حج کمیٹی آف انڈیا نے اب اس کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر درخواستیں طلب کی ہیں۔ حج کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حج ہاؤس ریزیڈنشیل کوچنگ انسٹی ٹیوٹ (ایچ ایچ آر سی آئی) 2026 کے سول سروسز امتحان (پری اور مینس) کے واسطے اہل امیدواروں سے مفت رہائشی کوچنگ (ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ) طلب کرتا ہے۔ اس کے تحت 100 طلبا کو منتخب کیا جائے گا جس میں 80 فیصد سیٹیں مسلم طلبا کے لیے مختص ہیں جبکہ 20 فیصد ایس سی/ایس ٹی اور او بی سی سمیت دیگر اقلیتی برادریوں کے لیے ریزرو ہیں۔ درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 21 جون 2025 ہے۔

Published: undefined

کانگریس رہنما عمران پرتاپ گڑھی نے ممبئی حج ہاؤس کوچنگ کے پھر سے شروع ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے اب پھر شاید بچوں کی امیدوں کو پرواز ملے گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ:

میں راہ کا چراغ ہوں سورج تو نہیں ہوں

جتنی میری بساط ہے کام آ رہا ہوں میں

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined