فائل علامتی تصویر یو این آئی
قومی راجدھانی دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں یو پی ایس سی امیدوار کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مرنے والے کی شناخت جموں کے رہنے والے 25سالہ ترون ٹھاکر کے طور پر کی گئی ہے۔ امیدوار کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ موقع سے ایک مبینہ خودکشی نوٹ برآمد ہوا ہے۔ نوٹ میں مقتول نے خود کشی کی ذمہ داری قبول کی اور کسی پر الزام نہیں لگایا۔ ایجنسی کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ 'کمرے سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے، جس میں اس نے لکھا ہے کہ وہ اپنی موت کا ذمہ دار ہے'۔
Published: undefined
پولس کے مطابق ہفتہ کی شام تقریباً 6.32 بجے راجندر نگر پولس اسٹیشن میں خودکشی کی اطلاع دینے والی پی سی آر کال آئی۔ ایک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس ٹیم کو ترون ٹھاکر کی لاش پنکھے سے چادر کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی۔ ترون جموں کا رہنے والا تھا اور یہاں کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا۔
Published: undefined
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ترون کے والد صبح سے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد انہوں نے ترون کے مالک مکان سے رابطہ کیا، جو مشترکہ بالکونی والے ساتھ والے کمرے سے دوسری منزل پر پہنچا اور ترون کو بند کمرے میں لٹکا ہوا پایا۔ اس کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ گھر میں سات سنگل روم یونٹ ہیں، سبھی میں یو پی ایس سی کے امیدوار رہتے ہیں۔ موقع پر ترون کا موبائل فون ملا ہے اور گروگرام میں ا س کا بھائی رہتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کرائم ٹیم کو بھی تفتیش کے لیے بلایا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور خودکشی کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ (انپٹ بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined