حادثے کے بعد کار کی حالت/ویڈیو گریب
اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے رام نگر میں شدید سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے دوسری سمت سے آ رہی ایک کار میں زور دار ٹکر مار دی جس میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں 3 افراد شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں سی ایچ سی رام نگر سے ضلع اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ہائی وے پر دو کلومیٹر لمبا جام لگ گیا۔ بارہ بنکی-بہرائچ ہائی وے پر گنیش پور موڑ کے پاس واقع اَنچل چنچل ڈھابے کے سامنے قریب ساڑھے پانچ بجے یہ حادچہ پیش آیا۔
Published: undefined
کار میں سوار لوگ کانپور سے گونڈا جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ ٹکر کے بعد ارٹیگا کار کے پرخچے اڑ گئے۔ چاروں لاشیں کار میں ہی پھنسی تھیں جنہیں کٹر مشین سے کاٹ کر باہر نکالا گیا۔ ٹرک کے سامنے کے حصہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو فوراً رام نگر کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا، جہاں سے ان کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ فی الحال دونوں گاڑیوں کو قبضے میں لے کر رام نگر پولیس نے جانچ شروع کر دی ہے۔ پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نشے میں یا نیند کی حالت میں تھا جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔
Published: undefined
مرنے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ مہلوکین میں ایک شخص کی شناخت گونڈا باشندہ ایان قریشی کے طور پر کی گئی ہے۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ ان کے آنے پر دیگر لوگوں کی شناخت ہوگی۔
Published: undefined
جائے حادثہ پر موجود ایک مقامی باشندہ سبھاش تیواری نے بتایا کہ یہ موڑ بہت خطرناک ہے۔ پہلے بھی کئی مرتبہ یہاں حادثے ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ کو یہاں پر ٹریفک انتظام بہتر کرنی چاہیے۔ لوگوں نے قومی شاہراہ اتھاریٹی (این ایچ اے آئی) اور مقامی انتظامیہ سے اس موڑ پر اسپیکڈ بریکر، ٹریفک سائن، اور سی سی ٹی وی کیمرہ و اسٹریٹ لائٹ لگائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined