قومی خبریں

یوپی: کچرا پھیلانے پر بھاری جرمانہ، این جی ٹی کے حکم پر افسران متحرک

اتر پردیش میں اب گنگا ہی نہیں گلیوں تک میں کوڑا پھینکنا قابل سزا جرم ہوگا۔ ایسا کرنے والوں پر 50000 روپے تک کا بھاری جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔ جرمانہ کی رقم جمع نہیں کرنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔

نیشنل گرین ٹریبونل، تصویر آئی اے این ایس
نیشنل گرین ٹریبونل، تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش میں اب گنگا ہی نہیں گلیوں تک میں کوڑا پھینکنا قابل سزا جرم ہوگا۔ ایسا کرنے والوں پر 50000 روپے تک کا بھاری جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔ یہ ہدایت نیشنل گرین ٹربییونل (این جی ٹی) نے اوریجنل ایپلی کیشن (او اے) پر سماعت کے دوران دی ہے۔ این جی ٹی کے حکم کی تعمیل میں اتر پردیش آلودگی کنٹرول بورڈ (یو پی پی سی بی) نے سختی کا فرمان جاری کیا ہے۔ اس معاملے میں یو پی پی سی بی کے علاوہ میونسپل کارپوریشن، میونسپلٹی اور نگر پنچایت کے افسران کو جرمانہ لگانے کی کارروائی کا اختیار ہے۔

Published: undefined

این جی ٹی نے ملن سہنی بہ نام اسٹیٹ آف یوپی اور دیگر معاملے کی گزشتہ دنوں سماعت کی۔ این جی ٹی نے واضح طور سے کہا کہ اُتر پردیش کی کسی بھی ندی، جھیل، تالاب، ویٹ لینڈ کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی اور محصولات کی زمین پر کچرا پھینکنا قابل سزا جرم ہوگا۔ کچرا پھینکنے والے شخص پر ماحولیات کو نقصان پہنچانے کے تحت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ این جی ٹی نے سماعت کے لیے اگلی تاریخ 30 جولائی مقرر کی ہے۔ 9 جولائی تک حکم کی عمل آوری میں یو پی پی سی بی کو رپورٹ داخل کرنی ہے۔ علاقائی افسر یو پی پی سی بی 7 جولائی تک چیف ماحولیات افسر کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ گلیوں یا آبی ذخائرمیں کچرا پھینکنے پر پہلی بار 5000 روپے کا جرمانہ لگے گا۔ دوسری بار کوڑا پھینکتے پکڑے جانے پر 10-10 ہزار روپے کا جرمانہ لگے گا۔ جرمانے کی اس کارروائی کے دائرے میں خاص طور پر وہ لوگ آئیں گے جو گھر کے باہر سڑکوں یا پارکوں میں کوڑا پھینکنے کے عادی ہیں۔

Published: undefined

گھر کا کچرا یا ملبہ بڑی مقدار میں پھینکنے والوں پر ماحولیات نقصان کی شرح الگ طے کی گئی ہے۔ ایسے لوگوں سے پہلی بار کچرا پھینکنے پر 25000 روپے کی وصولی ہوگی۔ دوسری یا اس سے زیادہ مرتبہ کچرا پھینکتے پائے جانے پر 50-50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد ہوگا۔

Published: undefined

جرمانہ کی رقم جمع نہیں کرنے پر محکمہ محصولات نوٹس جاری کرے گا۔ آر سی جاری ہونے پر بھی جرمانہ نہ بھرنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔ این جی ٹی نے کہا ہے کہ وصولی گئی رقم کا استعمال سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں کیا جائے گا تاکہ ماحولیات کو شفاف بنایا جا سکے۔ یو پی پی سی بی کے آر او اجیت کمار سمن نے بتایا کہ رکن سکریٹری یو پی پی سی بی نے این جی ٹی کے حکم پر عمل آوری کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined