قومی خبریں

یوپی: گذشتہ 6 مہینوں میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ نئے راشن کارڈ جاری

اتر پردیش حکومت نے گذشتہ 6 مہینوں میں نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت مجموعی طور سے 161256 نئے راش کارڈ جاری کئے ہیں

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ 

لکھنؤ: اتر پردیش حکومت نے گذشتہ 6 مہینوں میں نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت مجموعی طور سے 161256 نئے راش کارڈ جاری کئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں مجموعی راشن کارڈ ہولڈروں کی تعداد 36012758 ہو گئی۔

Published: undefined

اتر پردیش میں پبلک ڈسٹریبیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) گذشتہ سالوں میں مکمل طور سے تبدیلی و شفافیت کے عمل سے گذر رہا ہے ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی کوششوں سے حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ غریب اور ضرورت مند شخص اس سے مستفید ہو سکے۔

Published: undefined

حکومت کی کوششوں سے 100 فیصد (99.97 فیصد) راشن کارڈ کو آڈھار کارڈ سے منسلک کیا جا چکا ہے۔ جس سے پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم میں قابل ذکر شفافیت آئی ہے۔ جو کہ ایک سنگ میل کے مترادف ہے۔ملک کے دوسری کسی بھی ریاست میں اتنے بڑے پیمانے پر راشن کارڈ کو آڈھار سے منسلک کیا گیا ہے۔

Published: undefined

راشن کارڈ سے آڈھار کارڈ کی منسلکی سے بے ضابطگیوں پر کنٹرول حاصل ہوا ہے اور یہ بات یقینی بنائی گئی ہے کہ اس سے انہیں لوگوں کو فائدہ ملے جو اس کے مستحق ہیں۔علاوہ ازین ای۔پاس مشیش(پوائنٹ آف سیل)کے متعارف کرانے سے ڈیلرس کی جانب سے کی جانی والی بدعنوانی پر قدغن لگا ہے۔یوگی حکومت اس بات کہ ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ صرف مستحقین کو ہی راشن ملے۔

Published: undefined

حکومت کے جانب سےاس بات کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں ایسے شخص کا انگوٹھا نہ لگ سکے وہ بھی راشن سے محروم نہ ہو ۔ ایسے مسائل کا شکار ہونے والے شخص کو آدھار سے منسلک موبائل نمبر پر او ٹی پی کے ذریعہ انہیں راشن دستیاب کرایا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کی پہلی لہر میں یوگی حکومت نے مستحق کالڈ ہولڈروں کے درمیان آٹھ مہینوں تک مفت راشن تقسیم کیا تھا۔ریاستی حکومت نے اپریل سے نومبر کے درمیان فی یونٹ 5کلو کے اعتبار سے 60لاکھ میٹرک ٹن اناج مفت میں تقسیم کیا تھا۔جو کہ ملک میں ایک ریکارد ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined