قومی خبریں

یوپی: 75ویں یومِ آزادی پر یوگی حکومت کی قلعی کھولے گی کانگریس، بنایا خاص منصوبہ

کانگریس لیڈران 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر پارٹی مہم کے تحت اب تین دن 30 ہزار گاؤں میں گزاریں گے اور 9 لاکھ سے زائد لوگوں سے رابطہ قائم کریں گے۔

علامتی تصویر، کانگریس کارکنان
علامتی تصویر، کانگریس کارکنان 

اتر پردیش میں کانگریس کے لیڈران 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر پارٹی مہم کے تحت تین دن 30 ہزار گاؤں میں گزاریں گے اور 90 لاکھ سے زائد لوگوں سے رابطہ قائم کر کے انھیں یوگی حکومت کی خامیوں سے روشناس کرائیں گے۔ یو پی سی سی صدر اجے کمار للو نے کہا کہ ’’اس مہم کے تحت پارٹی لیڈران اور کارکنان 30 ہزار نشان زد گاؤں اور وارڈوں میں 75 گھنٹے رہیں گے۔ گاؤں سے رابطہ کرنے کا یہ پروگرام 19 اگست سے شروع ہوگا۔ ہم آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کی جینتی بھی منائیں گے۔‘‘

Published: undefined

اس مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے للو نے مزید بتایا کہ ’’ریاستی حکومت سبھی محاذ پر ناکام رہی ہے اور ان کی پالیسیوں میں بے پناہ خامیاں ہیں۔ یوگی حکومت میں دور اندیشی کی کمی ہے جس کی وجہ سے سبھی شعبوں کے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ مہم کا مقصد ان کے غلط کاموں کو ظاہر کرنا ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مہم کے تحت آوارہ مویشیوں کا مسئلہ، مہنگائی، زراعت میں دقتیں اور روزگار کی کمی جیسے مسائل پر بحث کے لیے ’میرا دیش، میرا گاؤں‘ پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ للو کا کہنا ہے کہ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی ہدایت پر پروگرام کی شروعات کی جا رہی ہے، جس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ کانگریس اس مہم کے دوران مجاہدین آزادی، ان کے اہل خانہ اور سینئر شہریوں کو اعزاز سے نوازنے کا منصوبہ بھی بنا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined