قومی خبریں

یو پی: عیدالاضحیٰ پر وزیر اعلیٰ یوگی نے جاری کی سخت ہدایت، گئونسل یا اونٹ کی قربانی ممنوع

یوگی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ ہدایتوں میں کہا گیا ہے کہ قربانی کا عمل عوامی مقامات پر انجام نہیں دیا جائے گا بلکہ لوگ اپنے گھروں پر یا نشان زد مقامات پر پر ہی جانوروں کا ذبیحہ کریں۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، یو این آئی 
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، یو این آئی  

کورونا بحران کے پیش نظر اتر پردیش کی یوگی حکومت نے عیدالاضحیٰ سے متعلق سخت ہدایتیں جاری کر دی ہیں۔ اس مرتبہ عیدالاضحیٰ پر نہ صرف گئو نسل کے ذبیحہ پر پابندی رہے گی، بلکہ تہوار سے جڑے کسی بھی پروگرام میں 50 سے زائد لوگوں کی شرکت بھی ممنوع ہوگی۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ ضابطوں پر سختی کے ساتھ عمل کرائیں۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق یوگی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ ہدایتوں میں کہا گیا ہے کہ قربانی کا عمل عوامی مقامات پر انجام نہیں دیا جائے گا بلکہ لوگ اپنے گھروں پر یا نشان زد مقامات پر پر ہی جانوروں کا ذبیحہ کریں۔ علاوہ ازیں گئو نسل کے ساتھ ساتھ اونٹ یا دیگر ممنوعہ جانوروں کی قربانی سے بھی منع کیا گیا ہے۔ قربانی کے دوران صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت بھی لوگوں کو دی گئی ہے۔

Published: undefined

یو پی حکومت کی جانب سے لوگوں اپیل کی گئی ہے کہ کووڈ ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کا تہوار م کسی بھی پروگرام میبلکہ تہوار سے جاب تک اس پر پہلے اور ا سیکور بی جے پی ہا کہ مودی ری رہنے والا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نائیں۔ ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ تہوار سے قبل کچھ بازاروں کی تصویریں پریشان کرنے والی ہیں اور اس نے فکر میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے سرکردہ افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد ان سبھی موضوعات پر تفصیلی شرائط و ضوابط جاری کرنے کو کہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined