قومی خبریں

یوپی: ہاپوڑ میں دردناک سڑک حادثہ، کینٹر کی ٹکر سے بائیک پر سوار 4 بچوں سمیت 5 کی موت

میرٹھ-بلند شہر ہائی وے پر پڑاؤ کے پاس مخالف سمت سے آ رہی کسی نامعلوم گاڑی نے بائک کو زوردار ٹکر مار دی۔ جس سے بائک کے پرخچے اڑ گئے اور پانچوں بائک سوار کی موت ہو گئی۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی 

اتر پردیش کے ہاپوڑ میں میرٹھ-بلند شہر ہائی وے پر کل دیر رات پیش آئے ایک دردناک سڑک حادثے میں 4 بچوں سمیت 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ایک نامعلوم گاڑی نے بائک پر سوار 5 افراد کو زوردار ٹکر مار دی جس سے وہ سبھی شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے آناً فاناً میں میں سبھی کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے پانچوں کو مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق کوتوالی شہری علاقہ میں رفیق نگر ماجد پورہ کا رہنے والا دانش اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ دو دیگر بچوں کو لے کر بدھ کی شام ایک ہی بائک سے تھانہ حافظ پور کے گاؤں مرشد آباد میں سوئمنگ پُل میں نہانے گئے تھے۔ دیر رات ساڑھے دس بجے واپسی کے وقت حافظ پور تھانہ علاقے میں میرٹھ-بلند شہر ہائی وے پر پڑاؤ کے پاس مخالف سمت سے آ رہی کسی نامعلوم گاڑی نے بائک میں سامنے سے زوردار ٹکر مار دی۔ کینٹر کی ٹکر سے بائک کے پرخچے اڑ گئے اور پانچوں بائک سوار شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ پولیس نے انہیں اسپتال پہنچایا لیکن افسوس کہ تب تک بائک سوار دانش اور اس کی دو بیٹیوں سمیت سبھی کی موت ہو چکی تھی۔

Published: undefined

’ہندوستان‘ کی خبر کے مطابق حافظ نگر تھانہ انچارج آشیش پنڈیر نے بتایا کہ پانچوں مہلوکین کی شناخت رفیق نگر باشندہ 36 سالہ دانش اور اس کی بیٹیاں پانچ سال کی سمائرہ، چھ سال کی ماہرہ اور سرتاج کی 8 سال کی بیٹی ثمر اور سرتاج کے بھائی وکیل کی 8 سال کی بیٹی ماہم کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی کے توسط سے نامعلوم گاڑی ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے۔

Published: undefined

وہیں حادثے کی خبر سنتے ہی مہلوکین کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ چار معصوم بچوں اور ایک شخص کی موت نے پورے کنبہ کو گہرے صدمے میں ڈال دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مہلوک دانش اپنے کنبہ کی روزی روٹی چلاتا تھا اور اس حادثے نے اس کے کنبہ کو پوری طرح سے توڑ کر رکھ دیا ہے۔ آس پاس کے علاقے میں ماتم کا ماحول ہے اور لوگ اس غمناک واقعہ سے کافی رنجیدہ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined