لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اتوار کو لکھنؤ کے دو اسمبلی حلقوں میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے لیے مہم کی شروعات کریں گے۔
Published: undefined
ایس پی کے میڈیا سیل کی طرف سے دی گئی تفصیلات کے مطابق اکھلیش صبح 11:00 بجے لکھنؤ کے ایچ سی ایل پہنچیں گے۔ یہاں وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس دوران وہ صبح 11:30 بجے امول ملک پلانٹ کا دورہ بھی کریں گے۔
Published: undefined
اس کے بعد اکھلیش صبح 11:45 بجے موہن لال گنج اسمبلی حلقہ کے قاسم پور میں واقع روہتاس میدان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسہ عام کے بعد وہ پروانچل ایکسپریس وے پر واقع مہوراکلا گاؤں کے تھانہ گوسائی گنج میں بھگوان پرشورام مندر میں منعقد پوجا پروگرام میں حصہ لیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined