قومی خبریں

یو پی: کسان کو گولی مارے جانے کے بعد علاقہ میں ناراضگی، گاؤں والوں نے لگایا جام

گولی مارے جانے کے واقعہ کے بعد رشتہ داروں اور گاؤں والوں نے پولیس پر ساز باز کا الزام لگاتے ہوئے پالی-روپا پور روڈ کو بلاک کر دیا۔

علامتی فائل تصویر یو این آئی
علامتی فائل تصویر یو این آئی 

ہردوئی: اتر پردیش کے ہردوئی ضلع کے پالی علاقے میں جمعہ کے روز ایک کسان کو گولی مار دی گئی۔ اس واقعہ کے بعد رشتہ داروں اور گاؤں والوں نے پولیس پر ساز باز کا الزام لگاتے ہوئے پالی-روپاپور روڈ کو بلاک کر دیا۔

Published: undefined

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاؤں بھاپور کا رہنے والا شیریش (45) مزدوروں کو لینے قریب کے گاؤں نظام پور گیا ہوا تھا۔ اسی اثنا میں گاؤں کے علی وارث سے چند روز قبل پیش آنے والے واقعہ پر جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران علی وارث نے شیریش کو گولی مار دی۔ پیٹ میں گولی لگنے سے شیریش وہیں گر گیا۔ اس واقعہ سے ہنگامہ برپا ہوگیا۔ اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن ڈیڑھ گھنٹے بعد بھی پولیس موقع پر نہیں پہنچی تو مشتعل گاؤں والوں اور رشتہ داروں نے پالی روپاپور روڈ کو بلاک کردیا۔ پولیس اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined