قومی خبریں

عام آدمی پارٹی نکالے گی ’بی جے پی بھگاؤ، بھگوان بچاؤ‘ یاترا، ایودھیا سے کاشی تک ہوگا سفر

عام آدمی پارٹی اترپردیش کے ترجمان سبھاجیت سنگھ نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی (عاپ) سنیچر کو ایودھیا سے کاشی تک بی جے پی بھگاو۔ بھگوان بچاو یاترا نکالے گی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

ایودھیا: عام آدمی پارٹی اترپردیش کے ترجمان سبھاجیت سنگھ نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی (عاپ) سنیچر کو ایودھیا سے کاشی تک بی جے پی بھگاو۔ بھگوان بچاو یاترا نکالے گی۔

پارٹی ترجمان نے جمعرات کو یواین آئی سے بات چیت میں کہا کہ ایودھیا کے سریو کے ساحل سے کاشی تک ’’بی جے پی بھگاو۔ بھگوان بچاو یاترا‘‘ اترپردیش کے انچارج و رکن پارلیمنٹ سجنے سنگھ کی قیادت میں 12 جنوری سے نکالی جائے گا۔ یہ یاترا 13 جنوری کو کاشی میں اختتام پذیر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کے ذریعہ قدیم اور تاریخی مندوروں کو توڑنے کی تیاری کئے جانے کے خلاف احتجاج کے طور پر یہ یاترا نکالی جارہی ہے بھگوان شری رام کی نگری ایودھیا کے نیا گھاٹ رام پوڑی سے یاترا کا آغاز کیا جائے گا جو سلطان پور، جونپور ہوتے ہوئے کانشی پہونچے گی۔ ا س یاترا میں دہلی اسمبلی کے تقریبا 25 سے زیادہ اراکین شرکت کریں گے۔

Published: undefined

عاپ ترجمان نے کہا کہ ریاستی حکومت کانشی کے قدیم مندروں کو منہدم کررہی ہے اور یہ کام گذشتہ ایک سالوں سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ ایودھیا میں مندر بنانے کا دعوی کرتے ہیں لیکن کانشی میں کہتے ہیں’’ بھولے بابا ہم آئیں گے مندر سبھی ٹوڑوائیں گے‘‘۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ایودھیا میں 176 مندروں اور گھروں کو توڑنے کی نوٹس یوگی حکومت نےجاری کردیاہے اور یہ آخری نوٹس ہے۔ اس کے بعد ایودھیا میں بھی قدیم مندروں کے انہدام کے سلسلے کا آغاز ہوگا۔

سنگھ نے بتایا کہ عاپ کے سینئر لیڈر اور اترپردیش کے انچارج سنجے سنگھ کی قیادت میں سریو ندی کے کنارے رام پیڑی سے ایک رتھ یاتر تیار کی گئی ہے جس میں ایودھیا اور کانشی کے مندروں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے ۔اس میں ’’بی جے پی بھگاو۔ بھگوان بچاو ‘‘ جیسے نعرے لکھے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined