قومی خبریں

اناؤ عصمت دری: کار حادثہ کے بعد کھنگالی جا رہی بی جے پی رکن اسمبلی کی ’کال ڈیٹیل‘

لکھنؤ زون کے اے ڈی جی راجیو کرشنا کا کہنا ہے کہ کار-ٹرک حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور، کلینر، ٹرک مالک، رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر اور ان کےساتھیوں کے موبائل نمبروں کی جانچ کی جا رہی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اناؤ عصمت دری متاثرہ کے ایکسیڈنٹ کے تعلق سے اتر پردیش پولس نے پیر کی دوپہر ایک پریس کانفرنس کر کے کئی باتیں لوگوں کے سامنے رکھیں اور کی جا رہی کارروائی کے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔ لکھنؤ زون کے اے ڈی جی راجیو کرشنا نے میڈیا کو بتایا کہ اناؤ عصمت دری متاثرہ کی کار اور ٹرک میں آمنے سامنے کی ٹکر اتوار کی دوپہر تقریباً ایک بجے ہوئی جس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس تعلق سے پولس کی فورنسک ٹیم جانچ کر رہی ہے۔ پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹرک ڈرائیور، کلینر، ٹرک مالک، رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر اور ان کے ساتھیوں کے موبائل نمبروں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ اگر یہ حادثہ کسی سازش کا نتیجہ ہے تو اس کا پتہ لگایا جا سکے۔

Published: 29 Jul 2019, 4:10 PM IST

راجیو کرشنا نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے چچا (جو کہ اس وقت جیل میں بند ہیں) نے ایک تحریر دی ہے جس کی بنیاد پر رائے بریلی میں ایف آئی آر درج کروائی جا رہی ہے۔ متاثرہ کے چچا نے حادثہ کو بھی سی بی آئی عدالت میں جوڑنے کی اپیل کی ہے۔ حالانکہ پریس کانفرنس کے دوران اے ڈی جی نے اس طرح کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جس میں کہا جا رہا تھا کہ کار میں سوار سبھی لوگ سی بی آئی کے گواہ تھے۔ انھوں نے بتایا کہ سی بی آئی افسران سے جو بات چیت ہوئی اس کے مطابق صرف متاثرہ لڑکی اور اس کی چاچی ہی گواہ ہیں۔

Published: 29 Jul 2019, 4:10 PM IST

دوسری طرف کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس حادثہ کو حیران کرنے والا قرار دے دیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اناؤ عصمت دری متاثرہ کے ساتھ ہوا سڑک حادثہ چونکانے والا ہے۔ اس کیس میں چل رہی سی بی آئی انکوائری کہاں تک پہنچی؟ ملزم رکن اسمبلی ابھی تک بی جے پی میں کیوں ہیں؟ متاثرہ اور گواہوں کے تحفظ میں لاپروائی کیوں؟ ان سوالات کے جوابات ملے بغیر کیا بی جے پی حکومت سے انصاف کی کوئی امید کی جا سکتی ہے؟‘‘

Published: 29 Jul 2019, 4:10 PM IST

واضح رہے کہ اناؤ اجتماعی عصمت دری معاملہ میں اس وقت ایک نیا موڑ آ گیا جب عصمت دری کی متاثرہ جس کار میں سفر کر رہی تھی اس کار کی ایک ٹرک سے ٹکر ہو گئی جس میں متاثرہ لڑکی کی خالہ اور چچی کا انتقال ہو گیا ہےاور خود لڑکی کی حالت بہت نازک بنی ہوئی ہے ۔ اس حادثہ کو متاثرہ کے گھر والوں سمیت سماجوادی پارٹی اور کانگریس نے ایک بڑی سازش بتایا ہے اور سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے ۔

Published: 29 Jul 2019, 4:10 PM IST

متاثرہ کی بہن نے دعوی کیا ہے کہ اجتماعی عصمت دری کے ملزم بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے حامی مستقل صلح کرنے کے لئے دباؤ بنا رہے تھے اور جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے تھے ۔ دوسری جانب اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اس حادثہ کو ایک سازش بتایا ہے اور اس کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے پولس معاملہ کے دونوں پہلوؤں کو ذہن میں رکھ کر جانچ کر رہی ہے ، وہ اس حادثہ کی جانچ قتل کی سازش اور حادثہ کے طور پر کر رہی ہے ۔

Published: 29 Jul 2019, 4:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Jul 2019, 4:10 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز