قومی خبریں

اناؤ عصمت دری: پیشی کے بعد عدالت نے سینگر کو بھیجا تہاڑ، آئندہ سماعت 7 اگست کو

دہلی کی ایک عدالت نے اناؤ عصمت دری معاملہ کے اہم ملزم کلدیپ سنگھ سینگر اور اس کے معاون ششی سنگھ کو پیشی کے بعد تہاڑ جیل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ معاملے کی آئندہ سماعت 7 جولائی کو ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اناؤ عصمت دری معاملہ کے اہم ملزم رکن اسمبلی اور سابق بی جے پی لیڈر کلدیپ سنگھ سینگر کو پیر کے روز دہلی کے تیس ہزاری کورٹ میں جسٹس دھرمیش کمار کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے معاملے کے اہم ملزم سینگر اور اس کے ساتھی ملزم ششی سنگھ کو تہاڑ جیل میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت کے لیے 7 اگست کی تاریخ طے کی ہے۔ اس دن دونوں ہی ملزمین کو پھر سے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Published: undefined

سپریم کورٹ کے ذریعہ اناؤ کیس کی سماعت دہلی کی عدالت میں منتقل کرنے کے حکم کے بعد سابق بی جے پی لیڈر سینگر کو آج صبح ہی زبردست سیکورٹی کے درمیان دہلی لایا گیا تھا۔ اسے تیس ہزار کورٹ کے لاک اَپ میں رکھا گیا تھا۔ سینگر کی پیشی کو دیکھتے ہوئے عدالت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اس سے پہلے ہفتہ کے روز دہلی کے تیس ہزاری کورٹ نے سینگر اور ششی کے خلاف پروڈکشن وارنٹ جاری کرتے ہوئے 5 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Published: undefined

دوسری طرف لکھنؤ کے کنگ جارج یونیورسٹی اسپتال میں زیر علاج اناؤ واقعہ کی متاثرہ اور ان کے وکیل کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے پیر کو سپریم کورٹ نے متاثرہ لڑکی کو بہتر علاج کے لیے ائیر لفٹ کر دہلی کے ایمس میں شفٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے پہلے پیر کو لکھنؤ اسپتال نے دونوں کا میڈیکل بلیٹن جاری کیا جس میں کہا گیاکہ دونوں کی حالت سنگین ہے لیکن مستحکم ہے۔ متاثرہ کی حالت میں بہتری آئی ہے اور وکیل بغیر ونٹلیٹر کے سانس لے رہے ہیں، لیکن ابھی کوما میں ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اتوار کو اس سلسلے میں شکنجہ کستے ہوئے سی بی آئی نے اہم ملزم اور بی جے پی سے نکالے گئے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے لکھنؤ، اناؤ، فتح پور اور باندا میں 17 ٹھکانوں پر یکے بعد دیگرے چھاپہ ماری کی تھی۔ اس دوران سی بی آئی نے سینگر کے کچھ رشتہ داروں کے یہاں بھی تلاشی لی۔ سی بی آئی کی ٹیم نے سینگر کے اناؤ واقع گھر پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ اپنے قبضے میں لی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران سی بی آئی کو کچھ اہم دستاویز ہاتھ لگے ہیں جسے وہ اپنے ساتھ لے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined