
فائل تصویر بشکریہ یو این آئی
مرکزی داخلہ سیکریٹری گووند موہن نے اتوار کو جموں میں سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا ۔معلوم ہوا ہے کہ کٹھوعہ میں تین عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد جموں کی سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلہ سیکریٹری نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ سرگرم ملی ٹینٹوں اوران کے مدد گاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے بلاور میں تین عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد داخلہ سیکریٹری اتوار کی صبح ہنگامی طورپر جموں پہنچے ۔ معلوم ہوا ہے کہ داخلہ سیکریٹری کی سربراہی میں منعقدہ میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پولیس سربراہ نالین پربھات، فوج، سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے وابستہ سینئر آفیسران نے شرکت کی۔
Published: undefined
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران پولیس سربراہ نالین پربھات نے داخلہ سیکریٹری کو پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے جموںوکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ذرائع کے مطابق پولیس سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ جموں وکشمیر میں مجموعی طور پر حالات پوری طرح سے قابو میں ہے۔پولیس سربراہ نے مزید بتایا کہ جموں صوبے میں پنپ رہی ملی ٹینسی کو نیست و نابود کرنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں دن رات کام کر رہی ہے۔
Published: undefined
اس موقع پر داخلہ سیکریٹری نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ جموں صوبے میں امن و امان میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ جموں صوبے میں سرگرم ملی ٹینٹوں اوران کے مدد گاروں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز میں شدت لائی جائے۔
Published: undefined
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران جموں صوبے کے اونچے پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بالائی علاقوں میں زیادہ تر دہشت گرد غیر ملکی ہیں اور شدید سردی کے دوران مقامی تعاون کے بغیر ان کا زندہ رہنا محال ہے۔
Published: undefined
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران آفیسران کو بتایا گیا کہ مرکزی وزارت داخلہ کو کٹھوعہ، ادھم پور ، ڈوڈہ ، کشتواڑ، ریاسی ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے بالائی علاقوں مین دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سخت تشویش ہے ۔ ذرائع کے مطابق مرکزی داخلہ سیکریٹری نے دو الگ الگ میٹنگوں کے دوران جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
Published: undefined
ان میٹنگوں مین چیف سیکریٹری اتل ڈلو، جموں وکشمیر کے ہوم سیکریٹری چندراکر بھارتی، پولیس سربراہ نالین پربھات، ایڈیشنل ڈی جی سی آئی ڈی نتیش کمار، آئی جی پی جموں بھیم سنگھ ٹوٹی،آئی جی کشمیر وی کے بردی اور پولیس، فوج، بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined